خبریں/تبصرے


سٹیل ملز کی نجکاری اور محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے خلاف پی ٹی یو ڈی سی کے ملک گیر مظاہرے

مورخہ 3 جون کواعلیٰ سطح کے وفاقی ادارے ’اکنامک کوآرڈینیشن کمیٹی‘میں سٹیل ملز کی نجکاری اور تمام محنت کشوں کی جبری برطرفیوں کے احکامات جاری کئے گئے، اس فیصلے کو ماننے سے انکار کرتے ہوئے سٹیل ملز کے محنت کشوں نے تحریک کا آغاز کیا۔ اس سلسلے میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپیئن کی جانب سے فوری طور پر سٹیل ملز کے محنت کشوں کے لئے بھرپورمہم کا آغاز کیا گیا۔ مورخہ 4 جون سے سٹیل ملز کی نجکاری کے خلاف پی ٹی یو ڈی سی کی جانب سے احتجاجات کا سلسلہ شروع ہے۔

ریلوے ورکرز یونین کا آئی ایم ایف کے بجٹ اور ریلوے ملازمین کی جبری برطرفیوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان

ان اداروں کی انتظامیہ کو کرپٹ اور ناتجربہ کار افسرشاہی، فوجی جرنیلوں اور وزیروں کے حوالے کرنے سے ان اداروں کو عوامی فلاح و بہبود کی بجائے ذاتی منافعوں کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔

اکیڈیمک آزادی شدید خطرے میں ہے: ایچ آر سی پی

ایچ آر سی پی نے اکیڈیمک آزادیوں پر ایسے تمام حملوں کی مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ تمام شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے اور توہین مذہب کے غلط استعمال کو روکا جائے تا کہ آزادانہ رائے کا اظہار کرنے والوں کو خاموش نہ کیا جا سکے یا ان قوانین کو ذاتی بدلے لینے کے لئے استعمال نہ کیا جا سکے۔