’بلڈی ہسٹری آف بلاسفیمی فائٹس‘ کے عنوان سے شائع ہونے والی یہ معلوماتی کتاب بلاسفیمی کے نام پر ہونے والے بعض پر تشدد واقعات کا احاطہ کرتی ہے۔ انہوں نے اس کتاب کے ذریعے اُن تنازعات اور واقعات کی تہہ تک جانے کی کوشش کی ہے، جن کی وجہ سے کئی دہائیوں سے اسلامی دُنیا اور مغرب کے تعلقات میں دراڑیں پڑرہی ہیں۔ یہ کتاب آسکہاؤگ پبلشنگ ہاؤس، جو ناروے کے بڑے پبلشرز میں شمار ہوتے ہیں، کے زیر ِاہتمام شائع ہو رہی ہے۔
خبریں/تبصرے
کافرانہ ٹائلٹ بمقابلہ صفائی نصف ایمان والے ٹائلٹ
یہ ٹائلٹ ایک ایسی جگہ واقع ہے جہاں گرمیوں میں ہزاروں لوگ پکنک منانے آتے ہیں۔ سگتونا ایک سیاحتی مرکز ہے۔ مجھے سگتونا میں رہتے پندرہ سال ہو چکے ہیں۔ گرمیوں میں بھی یہ ٹائلٹ کبھی گندہ نہیں ملا۔ایسا نہیں کہ سویڈن میں پبلک ٹائلٹ کبھی بھی گندی حالت میں نہیں ملے گا۔ زیادہ آبادی والی جگہوں پر، ویک اینڈ کے موقع پر ممکن ہے کچھ ٹائلٹ اتنی صاف حالت میں نہ ملیں مگر یہ بات طے ہے کہ 12 گھنٹے بعد اس کی صفائی ہو چکی ہو گی۔ وہاں ٹائلٹ پیپر موجود ہو گا۔ فلش کام کرے گا۔ ہاتھ دھونے کے لئے لیکویڈ سوپ موجود ہو گا۔
سویڈن میں ہونے والے یورو وژن میں اسرائیل کی شمولیت روکی جائے: لیفٹ پارٹی
گانوں کا سالانہ مقابلہ ’یورو وژن‘ ہر سال یورپ کے اس ملک میں منعقد کیا جاتا ہے جس نے گذشتہ سال کا یورو وژن جیتا ہو۔ سویڈن سمیت بعض یورپی ملکوں میں یورو وژن کو بہت اہمیت حاصل ہے۔ گذشتہ سال یہ مقابلہ سویڈن کی ایک گلو کارہ لورین نے جیتا تھا۔ اس سال 7مئی کو مالمو میں ہونے والے اس مقابلے میں اسرائیل بھی حصہ لے گا۔
گوادر: ماورائے عدالت قتل اور جبری گمشدگیوں کے خلاف احتجاج
بلوچستان کے مکران ڈویژن کے مختلف قصبوں میں ماورائے عدالت قتل عام اور جبری گمشدگیوں اور بلوچ یکجہتی کمیٹی کے مطالبات کو حکومت کی جانب سے نظر انداز کئے جانے کے خلاف احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کئے گئے۔ بلوچ یکجہتی کمیٹی کے اراکین ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ اور دیگر کی قیادت میں گزشتہ تین ہفتوں سے نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے سامنے دھرنا دیئے بیٹھے ہیں۔
فوجداری اور ٹیلی کام قوانین میں تبدیلیاں، بھارت کو پولیس سٹیٹ بنانے کی کوشش
بھارت میں کریمنل جسٹس سسٹم کے نظام اور ٹیلی کام قوانین کی سب سے بڑی نظر ثانی کرتے ہوئے متنازعہ قانون سازی کے دو الگ الگ بل منظور کئے ہیں۔ ان قانون سازیوں کے بارے میں ناقدین کا کہنا ہے کہ پولیس کے اختیارات میں بہت زیادہ اضافہ ہو سکتا ہے اور بڑے پیماے پر نگرانی کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
’مارکس کے پہلو میں دفن ہونے کی فیس 25 ہزار پونڈ جو ایلون مسک ہی دے سکتا ہے‘
قبرستان کی ایک وجہ شہرت یہاں موجود مارکس کی قبر ہے۔ قبرستان میں داخلے کے لئے ٹکٹ خریدنا پڑتا ہے۔ قبرستان کی انتظامیہ نے فیصلہ کیا ہے کہ اس قبر ستان میں چند مزید پلاٹ تیار کئے جائیں گے۔ مارکس کے پہلو میں میں تیار کئے جانے والے پلاٹ میں دفن ہونے کے لئے دستیاب پلاٹ کی فیس 25 ہزار پونڈ مقرر کی گئی ہے۔
پاکستان پر ایرانی حملہ، مشرق وسطیٰ کا تنازعہ مزید پھیل گیا: وال اسٹریٹ جنرل
جیش العدل کا مقصد ایران کے زیادہ تر سنیوں والے مشرقی صوبے سیستان بلوچستان کو باقی شیعہ اکثریتی ملک سے الگ کرنا ہے۔ جیش العدل نے گزشتہ ماہ سیستان بلوچستان میں ایک پولیس اسٹیشن پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی، جس میں کم از کم 11ایرانی سکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔ اس وقت ایران کے وزیر داخلہ نے جوابی دھمکی دی تھی۔
ایران: 2 خواتین صحافیوں کیخلاف رہائی کے بعد نیا مقدمہ درج
’الجزیرہ‘ کے مطابق نیلوفر حمیدی اور الہٰ محمدی کے ضمانت پر رہا ہونے کے ایک دن بعد پیر کو ان کے خلاف نیا مقدمہ درج کیا گیا۔ ان دونوں کو 2022میں کرد ایرانی خاتون مہسا امینی کی حراست میں موت کی اطلاع دینے پر بالترتیب 13اور12سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ رہائی کے بعد دونوں صحافیوں کی جیل کے باہر مسکراتے ہوئے اور ہاتھ تھامے تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں۔
ایک فیصد افراد 63 فیصد دولت کے مالک، 5 افراد کی فی گھنٹہ آمدن 14 ملین ڈالر
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا کے پانچ امیر ترین افراد نے 2020میں اپنی دولت میں دوگنا سے زائد اضافہ دیکھا۔ برنارڈ آرنولٹ، جیف بیزوس، وارن بفیٹ، لیری ایلیسن اور ایلون مسک فی گھنٹہ14ملین ڈالر دولت کما رہے ہیں۔ دوسری طرف دنیا میں غربت تقریباً تین دہائیوں بعد پہلی بار بڑھی ہے۔ اس کے علاوہ غریب افراد مزید غربت میں دھنستے چلے جارہے ہیں۔
طالبان کا افغانستان: غریب افغان بیٹیاں بیچنے پر مجبور
طالبان کے افغانستان میں غربت سے تنگ افغان 8سے10سال کی کم عمر بیٹیوں کو شادی کیلئے فروخت کرنے پر مجبور ہیں۔ ’واشنگٹن پوسٹ‘کی ایک تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ہیرات صوبے کے شاہرکِ سبز علاقے میں قائم خیمہ بستی میں بے گھر افراد نے 118لڑکیوں کو چائلڈ دلہن کے طور پر فروخت کیا اور 116خاندان لڑکیوں کے خریداروں کے انتظار میں تھے۔ یہ سروے 40فیصد خاندانوں کے برابر ہے۔