خبریں/تبصرے


تھائی لینڈ: اصلاح پسند اپوزیشن نے فوجی جماعتوں کو شکست دے دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) جنوب مشرقی تھائی لینڈ کی اصلاح پسند اپوزیشن نے عام انتخابات میں سب سے زیادہ نشستیں حاصل کر کے ایک دہائی سے زائد عرصہ سے اقتدار میں رہنے والی فوج کی حمایت یافتہ جماعتوں کو شکست دی ہے۔

1970ء کے بعد گلوبل وارمنگ میں تیزی آئی، حالات تباہی کی جانب گامزن ہیں

واضح رہے کہ سرمایہ دارانہ طرز پیداوار میں منافعوں کی ہوس کا شکار حکمران طبقات اس کرہ ارض کو تباہی کے دہانے کی طرف لے کر جا رہے ہیں۔ دولت کی اندھی دوڑ جہاں عدم مساوات میں اضافہ کر رہی ہے، وہیں اس کرہ ارض کو تباہی کی طرف لے کر جا رہی ہے۔ اس کرہ ارض پرزندگی کی بقاء کیلئے سرمایہ دارانہ نظام کو تبدیل کرنے کے علاوہ نسل انسانی کے پاس کوئی راستہ موجود نہیں ہے

ترکی: اردگان کیلئے مشکلات، صدارتی انتخابات کا دوسرا مرحلہ 28 مئی کو ہوگا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ترکی کے صدارتی انتخابات رن آف کی طرف جا رہے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے انتخابات میں کوئی بھی امیدوار 50 فیصد ووٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو سکا۔ دو دہائیوں سے اقتدار پر براجمان رجب طیب اردگان کو مشکل چیلنج کا سامنا ہے۔

لگاتم پراسپیریٹی انڈیکس: پاکستان کا 136 واں نمبر، تنازعات میں اموات کی بڑھتی شرح

انڈیکس کے مطابق عالمی معیشت میں بنیادی کمزوریاں سب سے کم خوشحال ملکوں کو متاثر کرتی ہیں۔ حالیہ اقتصادی جھٹکوں نے طویل مدتی ساختی کمزوریوں کو بڑھا دیا ہے۔ پیداواری ترقی میں کمی آئی ہے، جسے نہ صرف مغربی معیشتوں بلکہ ترقی پذیر ملکوں نے بھی محسوس کیا ہے۔ سب سے کم خوشحال ممالک باقی ملکوں کے مقابلے میں ان اقتصادی جھٹکوں کا مقابلہ کرنے کیلئے بہت کمزور پوزیشن میں ہیں۔

سابق کورکمانڈر سمیت دیگر کیخلاف کورٹ مارشل کی کارروائی شروع ہونے کا دعویٰ

واضح رہے کہ پاکستانی فوج کے اندر آرمی چیف اور سابق وزیراعظم عمران خان کے حمایتی افسران اور اہلکار ان کے درمیان چپقلش اور تقسیم کی خبریں ایک سال سے سامنے آرہی ہیں۔ عمران خان بھی اشاروں میں یہ باتیں کرتے رہتے ہیں۔ اس کے علاوہ پی ٹی آئی ٹرولز اور خاص کر کے کچھ سابق فوجی افسران اس تاثر کو تقویت دینے کے حوالے سے سوشل میڈیا پر دعوے کرتے رہتے ہیں۔

تم میرا نام کیوں نہیں لیتیں؟

ریاستی اداروں میں بھی ملک ریاض کی ایک گہری چھاپ ہے اور وہ بڑے فخر سے یہ کہتے ہیں کہ انہیں کام نکالنے کا طریقہ آتا ہے۔ اعلیٰ عدالتوں کے ریٹائرڈ ججوں سے عسکری اداروں کے ریٹائرڈافسران اور سابق بیوروکریٹوں تک ان کے پراپرٹی کاروبار میں ملازمتوں پر تعینات ہیں۔ حاضر سروس عہدیداران بھی ان کے خلاف کسی نوعیت کی درخواستوں اور اپیلوں کو خوش دلی سے کم ہی قبول کرتے ہیں۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملے جاری، بچوں سمیت 27 فلسطینی ہلاک

لاہور (جدوجہد رپورٹ) غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فضائی حملوں کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ منگل سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک بچوں سمیت کم از کم 27 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان حملوں میں سینکڑوں دیگر زخمی ہوئے، درجنوں گھر تباہ ہوئے اور درجنوں کو بھاری نقصان پہنچا ہے۔

عمران خان کی گرفتاری، آگے کیا ہوگا؟

بڑھتے ہوئے تشدد اور سویلین معاملات میں فوج کی مداخلت سے ایسا لگتا ہے کہ پاکستان میں جمہوری قوتوں کا مستقبل اچھا نہیں ہے۔ امن و امان برقرار رکھنے کے بہانے سے سویلین معاملات پر فوج کا کنٹرول بڑھ جائے گا۔ اختلاف رائے کو دبانے کا سلسلہ جاری رہے گا، آزادی اظہار کو جرم قرار دیا جائے گا اور ملک کے محنت کش طبقے کو مزید غربت کی طرف دھکیل دیا جائے گا۔

غزہ پر اسرائیلی فضائی حملوں میں 12 افراد ہلاک

صحافی یمنا السید نے بتایا کہ ’ہلاک ہونے والے 12 افراد میں سے 3 اسلامی جہاد کے کمانڈر ہیں، جبکہ دیگر 9 عام شہری ہیں۔ زیادہ تر ان کمانڈروں کے خاندان اور ان کے اپارٹمنٹس کے ارد گرد کے شہری بھی شامل تھے، جنہیں نشانہ بنایا گیا تھا۔‘