خبریں/تبصرے


جموں کشمیر: آٹے کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرے اور دھرنے

احتجاجی تحریک کے قائد و صدر راولاکوٹ انجمن تاجران عمر نذیر کشمیری نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے یہ مطالبہ کیا کہ آٹے کی قیمتوں میں اضافہ ہی واپس نہ لیا جائے بلکہ آٹے پر گلگت بلتستان کی طرز پر سبسڈی فراہم کی جائے، دیگر اشیائے خوردونوش پر بھی عوام کو سبسڈی فراہم کی جائے۔ بجلی کے بلات پر بے جا ٹیکسوں کا خاتمہ کیا جائے، ٹیرف کے نام پر دھوکہ دہی اور لوٹ مار کا سلسلہ ختم کیا جائے اور قیمت خرید 2 روپے 59 پیسے فی یونٹ پر ہی شہریوں کو بجلی مہیا کی جائے۔

معیشت 9 فیصد سکڑ گئی: جی ڈی پی شرح نمو سمیت دیگر اعداد و شمارکی جعل سازی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کی معیشت کا حجم 11.2 فیصدکم ہو کر 341 ارب ڈالر رہ گیا ہے۔ اقتصادی ترقی اور کرنسی کی قدر میں کمی کی وجہ سے فی کس آمدنی میں بھی 11.2 فیصد یا فی کس 198 ڈالر کی کمی ہوئی ہے۔ فی کس آمدن 1568 ڈالر رہ گئی ہے۔ ایسی صورتحال میں جی ڈی پی کی شرح نمو کے سرکاری اعداد و شمار کے بارے میں تنازعہ کھڑا ہو گیا ہے۔

ہائبرڈ منصوبے کا انجام: تاریخی تاخیر زدگی اور جمہوریت کی جنگ

موجودہ صورتحال میں یہ تو باآسانی کہا جا سکتا ہے کہ جنہوں نے پارٹی بنا کر دی تھی، وہ اپنی پارٹی اب واپس لے رہے ہیں۔ تاہم گہرائی میں دیکھا جائے تو یہ سلسلہ کافی پرانا ہے۔ ہر چند سال بعد اسی طرح پارٹی بنانے اور پھر اسے واپس لیکر دوسری پارٹی بنانے کا سلسلہ بالکل اسی تسلسل سے جاری ہے، جس تسلسل سے آئی ایم ایف سے رجوع کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ نہ سچی پارٹی مل سکی، نہ معیشت درست ہو سکی، نہ حقیقی قیادت پنپ سکی اور نہ ہی معاشرہ درست ہو سکا۔ حکیم کے پاس البتہ نسخہ وہی پرانا ہے، جسے ہر چند سال بعد نئے لیبل کے ساتھ مارکیٹ میں لایا جاتا ہے اور پیڑ ہے کہ کم ہونے کا نام ہی نہیں لیتی۔

امریکہ: قرض کی وجہ سے ڈیفالٹ کے دہانے پر

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہاؤس سپیکر کیون میکارتھی حکومتی پروگراموں بشمول سوشل سکیورٹی، میڈی کیئر، میڈی کیڈ اور SNAP کے وصول کنندگان کیلئے بجٹ میں بڑے پیمانے پر کٹوتیوں اور کام کی نئی ضروریات پر زور دے رہے ہیں۔

تاہم دوسری طرف امریکی قرضوں کے سب سے بڑے محرکوں میں سے ایک فوجی بجٹ میں کٹوتیوں کی تجویز نہ تو ریپبلکنز اور نہ ہی ڈیموکریٹس پیش کر رہے ہیں۔

جموں کشمیر: عسکری تنظیموں کے نمائندوں کی صحافی حارث قدیر کو دھمکیاں

واقعات کے مطابق سوشل میڈیا پر ’تحریک تحفظ جموں کشمیر‘ نامی عسکری تنظیم کے ارکان نے حارث قدیر کو دھمکیاں دینے کا سلسلہ گزشتہ تین روز سے جاری رکھا ہوا ہے۔ تاہم گزشتہ روزمتحدہ عرب امارات میں رجسٹرڈ ایک نمبر سے مذکورہ تنظیم کے ایک مبینہ رکن نے پیغام ارسال کرتے ہوئے لکھا کہ ’اپنی بکواس بندکرو ورنہ اپنے انجام کیلئے تیار ہو جاؤ۔ پہلے قانونی کارروائی کریں گے، پھر تمہارے خلاف اپنی عدالت لگائیں گے۔ تمہارا انجام وہی ہوگا جو ڈاکٹر غلام عباس کا ہوا تھا۔“

مودی پر دستاویزی فلم: بھارتی عدالت نے بی بی سی کو سمن جاری کر دیا

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مقدمہ گجرات میں مقیم ایک غیر معروف شخص نے دائر کیا تھا۔دستاویزی فلم 2002ء میں فسادات کے دوران مغربی ریاست گجرات کے وزیر اعلیٰ کے طور پر مودی کی قیادت پر مرکوز تھی۔ فسادات میں کم از کم 1 ہزار افراد مارے گئے تھے، جن میں زیادہ تر مسلمان تھے۔ کارکنوں نے ہلاکتوں کی تعداد اس سے دوگنا سے بھی زیادہ بتائی ہے۔

وفاقی بجٹ کی تیاریاں: 53 فیصد خسارہ، 64 فیصد بجٹ قرض اور دفاع پر خرچ ہوگا

ذرائع کے مطابق سود کی ادائیگی کیلئے مختص رقم 7 ہزار 500 ارب روپے ہو سکتی ہے، جو کہ رواں سال کے مقابلے میں 87 فیصد یا 3 ہزار 500 ارب روپے زیادہ ہے۔ مرکزی بینک نے شرح سود میں نمایاں اضافہ کر کے 21 فیصد کر دیا ہے، جس کے نتیجے میں آئندہ مالی سال کے بجٹ کا نصف حصہ ان ادائیگیوں پر خرچ ہو جائیگا۔ روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ سود کی ادائیگی کے پیچھے ایک اور عنصر ہے۔

پشاور یونیورسٹی مالی بحران کا شکار: تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگیاں بھی رک گئیں

لاہور (جدوجہد رپورٹ) پاکستان کے صوبہ خیبرپختونخوا کی سب سے بڑی یونیورسٹی مالی بحران کا شکار ہے۔ پشاور یونیورسٹی کے پاس ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی کیلئے بھی رقم موجود نہیں اور فنڈز کی کمی کے باعث متعدد منصوبے بھی رکے ہوئے ہیں۔

’جھوٹے روپ کے درشن‘ کا گولڈن جوبلی ایڈیشن

راجہ انور گورڈن کالج سٹوڈنٹس یونین کے سیکرٹری اور صدر رہے۔ جنرل ایوب خان کے خلاف طلباء کا پہلا جلوس انہی کی قیادت میں نکلا۔ جنرل یحییٰ خان کے مارشل لا میں ایک سال قید بہاولپور جیل میں کاٹی۔ اُن کی پہلی کتاب ”بڑی جیل سے چھوٹی جیل تک“ اسی دور کی داستان ہے۔ ان کا ایم اے فلسفہ کا مقالہ ”مارکسی اخلاقیات“ کے عنوان سے شائع ہوا۔ وہ 1973-77ء تک وزیراعظم بھٹو کے مشیر برائے طلبہ رہے۔ 1978 ء میں اُن کی کتاب ”ہمالہ کے اُس پار“ شائع ہوئی۔ 1979ء میں جلا وطن ہوئے۔

سرینگر میں جی 20 ٹورازم اجلاس سے وابستہ خوش فہمیاں اور حقائق

جی 20 دنیا کی دو تہائی آبادی اور عالمی اقتصادی پیداوار اور تجارت کا ذمہ دار ہے۔ اس فورم کے قیام کا مقصد عالمی سطح پر مالیاتی استحکام کو یقینی بنانا تھا۔ 2008ء کے عالمی مالیاتی بحران نے ثابت کر دیا کہ منڈی کی بے لگام قوتوں پر مبنی نظام میں کسی قسم کی منصوبہ بندی نہیں کی جا سکتی، جس سے عالمی مالیاتی استحکام قائم کیا جا سکے۔ حکمران اور اس کے نمائندے نظام کو نہیں چلاتے، بلکہ یہ نظام کے تقاضے ہیں، جن کو یہ حکمران اور ان کے نمائندے پورے کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ نظام 2008ء کے بحران کے اثرات سے ابھی باہر نہیں آیا تھا کہ ایک اور بحران منڈلا رہا ہے، جس کو حکمرانوں کا کوئی اجلاس روک نہیں سکتا ہے۔