دارالحکومت کابل میں زیادہ تر خواتین احتجاج کی کوشش کرتی ہیں اور طالبان کی طرف سے عائد کردہ پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کرتی ہیں۔ تاہم ہیرات میں بھی اب خواتین کے احتجاج نظر آ رہے ہیں۔
خبریں/تبصرے
ناروے: ٹونی عثمان کے ترجمہ کردہ ڈرامہ ’تاریک ایام‘ کی تقریب رونمائی
ٹونی عثمان دو ثقافتوں اور زبانوں کے درمیان ایک پُل کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اس سے پہلے یہ سعادت حسن منٹو کے متعدد افسانوں کے ترجمے نارویجن زبان میں کر چکے ہیں۔ پروگرام کی نظامت شاعر آفتاب وڑائچ نے کی اور تقریب کے اختتام پر، سوشل ورکر نثار بھگت نے ٹونی عثمان کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اور اُنکے جلد ہی پیش کئے جانے والے نئے اسٹیج ڈرامے ”سو فیصد“ پر پیشگی مبارکباد بھی دی۔
ماحولیاتی انصاف سائیکلنگ ریلی، قابل تجدید توانائی کے ذرائع استعمال کرنیکا مطالبہ
ریلی کے شرکا نے موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور حکومت کو اس کے اثرات کو کم کرنے کے لئے بامعنی اقدامات کرنے پر مجبور کرنے کی اہمیت پر بھی زور دیا ہے۔
برازیل انتخابات کل: بائیں بازو کی فتح کے امکانات، کیا بولسنارو ہار قبول کرینگے؟
لولا ڈی سلوا ایک سابق یونین لیڈر ہیں، وہ 2003ء سے 2010ء تک برازیل کے صدارتی عہدے پر فائز رہے ہیں۔ وہ برازیل کے غریبوں کی بہتری، ایمیزون کے جنگلات کے تحفظ اور برازیل کی مقامی کمیونٹیز کی حفاظت کیلئے بائیں بازو کے پلیٹ فارم سے صدارتی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔
ماحولیاتی انصاف مارچ: قرضے ختم کرنے، جانی و مالی نقصان کا مداوا کرنے کا مطالبہ
مقررین نے کہا کہ ماحولیاتی تباہی کی ذمہ دار مقامی اشرافیہ بھی ہے تاہم پاکستان کا گلوبل وارمنگ میں حصہ انتہائی کم ہے مگر پاکستان موسمی تغیرات سے ہونے والی تباہیوں کا مرکز بن گیا ہے، اس ایشو پر عوامی شعور کی بیداری کے لئے حقوق خلق پارٹی ملک بھر میں ماحولیاتی تحریک تعمیر کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
عوامی ورکرز پارٹی کے صدر یوسف مستی خان وفات پا گئے
1975ء میں انہوں نے نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے رکن کے طور پر شمولیت اختیار کی، بعد ازاں پارٹی صدر بھی منتخب ہوئے۔ یوسف مستی خان نے ضیا آمریت کے خلاف 6 فروری 1981ء کو تشکیل دی گئی تحریک برائے بحالی جمہوریت کے نام سے کثیر الجماعتی اتحاد میں شمولیت اختیار کی۔ بعد ازاں پاکستانی نیشنل پارٹی میں شمولیت اختیار کی اورپی این پی کراچی کے صدر بن گئے۔
یوکرین جنگ میں حصہ نہیں لیں گے: 2 لاکھ روسی ملک سے فرار
’وہ لوگ جو حکومت کے خلاف ہیں، جو جنگ میں جانے کیلئے تیار نہیں، میرا مطلب ہے وہ لڑنے کیلئے تیار ہیں اگر سچائی کی جنگ ہو، منصفانہ جنگ ہو۔ جب آپ اپنے گھر کا دفاع کر رہے ہوں تو یہ مناسب ہے کہ آپ جائیں اور آپ ڈرتے نہیں ہیں۔ تاہم جب آپ احمقانہ جنگ میں لڑنے جاتے ہیں، اپنے بھائی کو مارنے کیلئے، تو یہ ایک ایسی جنگ ہے، جس میں کوئی چیز نہیں ہے اور اسی وجہ سے لوگ جا رہے ہیں۔“
کورونا بحالی فنڈز کا 40 فیصد بڑی کارپوریشنوں کے حصے میں آیا
تبادل پالیسیوں میں فنڈ فال کارپوریٹ منافع پر ٹیکس لگانا، آمدنی اور دولت کے ٹیکس کی ترقی پسند سطحوں کو متعارف کروانا، تمام شعبوں کیلئے عوام کیلئے فائدہ مند ملکیت کی رجسٹریوں کو نافذ کر کے غیر قانونی مالیاتی بہاؤ کو ختم کرنا، سماجی تحفظ کے تعاون اور کوریج میں اضافہ اور منی لانڈرنگ اور ٹیکس کی خلاف ورزیوں کے خاتمے کیلئے اقدامات شامل ہیں۔
حقوق خلق پارٹی کا ’ماحولیاتی انصاف مارچ‘ کل ہو گا
’’ہم یہ مطالبہ کرنے آ رہے ہیں کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے قرض کو فوری طور پر معطل کریں۔ خاص طور پر جو پاکستان کو مغرب کی وجہ سے نقصان ہوا وہ پورا کریں اور پاکستان کے لوگوں کو ایک باعزت، محفوظ زندگی بسر کرنے کا موقع دیں“۔
’کیوبا میں محبت قانون بن گئی‘
کیوبا نے ریفرنڈم میں ہم جنس شادی کو بھاری اکثریت سے منظور کر لیا ہے۔ انتخابی کمیشن نے کہا ہے کہ کیوبا نے ایک وسیع پیمانے پر ’خاندانی قانون‘ کی منظوری دی ہے، جو ہم جنس پرست جوڑوں کو شادی کرنے اوربچے گود لینے کی اجازت دے گا، اس اقدام سے بچوں اور دادا، دادی کے حقوق کی بھی وضاحت ہو گی۔