خبریں/تبصرے


’نیا افغانستان‘: خوراک کیلئے شہری گھریلو سامان فروخت کرنے پر مجبور

اکثریت ایسے خاندانوں کی ہے جن کے پاس مالیاتی اداروں کے باہر انتظار کا کوئی آپشن نہیں ہے۔ شکراللہ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ایک ہی گھر میں جمع ہونے والے ان کے خاندان کے 33 افراد کیلئے آٹا، چاول اور تیل خریدنا ہے اور اس کیلئے گھریلو اشیا کی فروخت کے علاوہ کوئی راستہ موجود نہیں ہے، لیکن یہ کب تک اسی طرح چلے گا اس سے متعلق سوچتے ہوئے بھی خوف آتاہے۔

افغان کرنسی کی بجائے پاکستانی روپے کا استعمال افغانوں میں غم و غصے کا باعث

”افغانی افغانوں کے لیے آخری چیز ہے۔ انہوں نے ہماری جمہوریت چھین لی، ہماری سیکورٹی فورسز کو تباہ کیا، عورتوں کو گھروں میں رہنے پر مجبور کیا، تقریر کی آزادی نہیں ہے اور اب چاہتے ہیں افغانی کو پاکستانی روپے سے تبدیل کریں۔ وہ ہمیں توڑنا چاہتے ہیں اور یہ تکلیف دہ ہے۔“

’اسکا جسم سڑنا چاہیے‘: امر اللہ صالح کے بھائی کا قتل، تدفین کی اجازت نہیں دی

لاہور (جدوجہد رپورٹ) طالبان نے سابق افغان نائب صدر امراللہ صالح کے بھائی روح اللہ صالح عزیزی کو قتل کرنے کے بعد ان کی تدفین کی اجازت بھی نہیں دی ہے۔

’دی فرائیڈے ٹائمز‘ کے مطابق روح اللہ کے قتل کی خبریں طالبان کے خلاف مزاحمت کے آخری گڑھ پنجشیر وادی پر طالبان کے قبضے کے چند دن بعد سامنے آئی ہیں۔ امراللہ صالح پنجشیر میں طالبان مخالف قوتوں کے رہنماؤں میں سے تھے۔

امراللہ صالح کے بھتیجے عباداللہ صالح نے روح اللہ عزیزی کی موت کی تصدیق کی ہے۔ انہوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ”انہوں نے میرے چچا کو قتل کر دیا۔ انہوں نے کل انہیں مار ڈالا اور کہا کہ ہم اسے دفن نہیں ہونے دینگے۔ وہ کہتے رہے کہ اس کا جسم سڑ جانا چاہیے۔“

طالبان کی انفارمیشن سروس کے اردو اکاؤنٹ الامارہ نے بھی تصدیق کی ہے کہ روح اللہ پنجشیر کی لڑائی کے دوران مارے گئے۔

دوسری طرف امراللہ صالح نامعلوم ٹھکانے پر منتقل ہو چکے ہیں۔ احمد مسعود کے وفادار گروہوں پر مشتمل افغانستان کے ’قومی مزاحمتی محاذ‘نے پنجشیر کے صوبائی دارالحکومت بازارک کے سقوط کے بعد بھی طالبان کی مخالفت جاری رکھنے کا عہ

پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ ملک قرار دینے کیلئے شہباز گل کی ’انٹلکچول بد دیانتی‘

’فوربز‘ کے ایک مضمون کا حوالہ دیتے ہوئے پاکستان کو خواتین کیلئے محفوظ ملک قرار دیا ہے اور بائیں بازو کے سیاسی کارکنوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کہ وہ ’دانشورانہ بددیانتی‘ (انٹلکچول بددیانتی) کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

’پی ایم ڈی اے بل‘ کیخلاف صحافیوں کا پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا

یہ احتجاجی تحریک کا نقطہ آغاز ہو گا اور تحریک کے قائدین پی ایف یو جے کے صدر شہزادہ ذوالفقار اور جنرل سیکرٹری ناصر زیدی آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے جس کے مطابق ملک گیر احتجاجی تحریک کا سلسلہ شروع کیا جائیگا۔

ریڈ لسٹ کا بدلہ اپنے شہریوں سے؟ ’نیا پاکستان‘ کا برطانیہ سے ملک بدر ہونیوالوں کو قبول کرنے سے انکار

ہوم آفس کے مطابق ملک بدری کا شکار ہونے والے افراد میں وہ لوگ شامل ہوتے ہیں جو جرائم میں ملوث ہوں یا پھر غیر قانونی دستاویزات کی بنیاد پر برطانیہ میں رہائش پذیر ہوں، یا ان کے پاس دستاویزات ہی موجود نہ ہوں۔

’نیا طالبان‘ اسکول آف جرنلزم

افغان صحافی زکی دریابی نے ٹویٹ میں بتایا کہ بدھ کے روز خبررساں ادارے اطلاعات روز کے 5 صحافیوں کو طالبان کی جانب سے حراست میں لیا یا اور ان میں سے 2 کو بدترین تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔ انہوں نے اپنے ٹویٹر اکاؤٹ پر ان دو صحافیوں کی تصاویر اور ویڈیوز بھی شیئر کیں جنہیں تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے۔