خبریں/تبصرے


’سب سے دلچسپ یہی غم ہے میری بستی کا، موت پسماندہ علاقے میں دوا لگتی ہے‘

”ہم اپنے اعمال تو درست کرتے نہیں، پھر زلزلے تو آئیں گے“۔ اس نے مزید تشریح کی۔ محمد مبین کی اپنی رائے ہوتی ہے اور گفتگو کا ہنر بھی جانتا ہے۔ مجال ہے جو دوسرے کو بات کا موقع دے۔ اس نے یہ سارا خطبہ اس لئے دیا کہ میں نے گانے لگانے کی فرمائش کی تھی تا کہ سفر تھوڑا اچھا کٹ جائے۔

طالبان قبضے کے بعد ہزارہ کیلئے عرصہ حیات تنگ، 4 ہزار جبری بے گھر: بی بی سی

ایمنسٹی انٹرنیشنل کی تحقیقات میں طالبان کے ہاتھوں ہزارہ برادری کے 13 افراد کے قتل کی رپورٹ کو طالبان کی جانب سے مسترد کئے جانے کے اقدام کو ایمنسٹی انٹرنیشنل نے تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن اور سکیورٹی کونسل کے زیر اہتمام ایک خودمختار تحقیقاتی کمیشن کے ذریعے غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے حقائق سامنے لائے جانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

جے کے این ایس ایف کا ”سوشلسٹ جموں کشمیر کنونشن“ 9 اکتوبر کو مظفر آباد میں ہو گا

یہ کنونشن دنیا بھر کے نوجوانوں اور محنت کشوں کو یہ پیغام دے گا کہ اس نظام کے خلاف سوشلسٹ انقلاب کی حتمی فتح تک نسل انسان کو لاحق مسائل سے نجات ممکن نہیں ہے اور ہم اس عظیم جدوجہد کو حتمی فتخ تک جاری وساری رکھیں گے۔

ادب کا نوبل انعام تنزانیہ کے عبدالرزاق گرنہ کے نام

بعض مبصرین کے مطابق عبدالرزاق گنرہ کو یہ انعام دے کر نوبل کمیٹی نے کوشش کی ہے کہ افروایشیائی ادب کو بھی تسلیم کیا جائے۔ یاد رہے 1901ء میں پہلا نوبل انعام دیا گیا تھا، 120 سالوں کے دوران یہ انعام جیتنے والوں میں سے 95 فیصد سے زائد یورپی اور شمالی امریکی ادیب شامل تھے۔

سید علی شاہ گیلانی کی وصیت پر مبنی ویڈیو سامنے آنے کے بعد حریت کانفرنس میں دراڑیں

حریت کانفرنس پاکستان چیپٹر میں وہ سید علی گیلانی کے نمائندے کے طور پر نامزد ہوئے تو ذرائع کے مطابق انہوں نے ہی حریت رہنماؤں کی بدعنوانیوں، میڈیکل، انجینئرنگ سمیت دیگر تعلیمی نشستوں کی فروخت سمیت پراپرٹی کی تفصیلات سید علی گیلانی تک پہنچائیں جس کے بعد اکثر اوقات سید علی گیلانی حریت نمائندوں پر تنقید اور اصلاح کی اپیل کرتے رہے ہیں۔

یونیورسٹی پروفیسر کا خاندان سمیت کفن پوش احتجاجی جلوس

دنیا کے لیے یہ ایک چھوٹا سا احتجاج لگتا ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ طالبان کی جانب سے افغانستان میں ہر قسم کے احتجاج پر پابندی عائد کئے جانے کے باوجود اس بہادر خاندان نے باہر آ کر دنیا کو دکھانے کے لیے احتجاج کیا کہ ان کی خاموشی نے افغانستان کو ایک زندہ خواب میں بدل دیا ہے، لیکن دھمکیوں کے باوجود افغان سڑکوں پر آئیں گے، چاہے وہ تعداد میں کم ہی کیوں نہ ہوں، اپنی آواز بلند کریں گے۔ ان چھوٹے مظاہروں کے بعد مستقبل قریب میں بڑے احتجاج ہوں گے۔

مغرب بھی عمران خان کو جانتا ہے: پینڈورا پیپرز اور پی ٹی آئی بارے نارویجن اخبار کی رپورٹ

عمران خان اکثر دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ جتنا مغرب کو جانتے ہیں اتنا کوئی نہیں جانتا۔ اب تو لگتا ہے کہ مغرب والے بھی عمران خان کو بہت جاننے لگے ہیں۔ دو دن قبل مغرب کے ایک امن پسند اور جمہوری ملک ناروے کے سب سے بڑے اور اہم روزنامہ ”آفتن پھوستن“ نے صفحہ اؤل پر وزیر اعظم عمران خان کی تصویر کے ساتھ سرخی لگائی ہے کہ ”انہوں نے کرپشن سکینڈل کے بعد اپنے ملک کیلئے نئے دور کا وعدہ کیا تھا اور اب ان کے اپنے ساتھی بے نقاب ہو گئے ہیں۔“