خبریں/تبصرے


قطر: طالبان کے انڈیا سے مذاکرات

بھارت کی سرکاری پالیسی یہ رہی ہے کہ وہ کسی بھی طرح سے طالبان کو تسلیم نہیں کرے گا، بھارت نے سرکاری طور پر افغان حکومت کو واحد جائز اسٹیک ہولڈر کے طور پر تسلیم کیا ہے۔

عباسپور: گرفتار طلبہ کی رہائی کیلئے ہجیرہ، راولاکوٹ سمیت مختلف مقامات پر مظاہرے

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر کی لائن آف کنٹرول پر واقع تحصیل عباسپور کے طلبہ کی گرفتاری کے خلاف جمعرات کے روز ہجیرہ اور راولاکوٹ کے تعلیمی اداروں میں احتجاج کیا گیا اور طلبہ کی غیر مشروط رہائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

جانی خیل: 23 روز احتجاج کے بعد لاش کے ہمراہ اسلام آباد لانگ مارچ، پولیس کا حملہ

جانی خیل قبائل کا مطالبہ ہے کہ وفاقی حکومت ان کے ساتھ مذاکرات کرتے ہوئے علاقے میں امن و امان کے قیام کیلئے انہیں یقین دہانی کروائے اور بے گناہ لوگوں کے قتل عام کی روک تھام کی جائے۔ مظاہرین گزشتہ احتجاج میں صوبائی حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی وفاقی حکومت سے توثیق چاہتے ہیں، مظاہرین یہ سمجھتے ہیں کہ صوبائی حکومت اور مقامی انتظامیہ ان کے مسائل حل کرنے کی اہلیت نہیں رکھتی اس لئے وفاقی حکومت ہی ان کے ساتھ معاہدہ کرے اوراس پر عملدرآمد کروائے۔

گور پیا کوئی ہور: آخری رسومات میں ہزاروں کی شمولیت

دوسری طرف مسلم لیگ ن کی مرکزی نائب صدرمریم نوازسمیت ملک کی اہم سیاسی و سماجی شخصیات نے سابق سینیٹر عثمان کاکڑ کی موت پر سوالات اٹھاتے ہوئے انکی موت کی وجوہات جاننے کیلئے غیر جانبدارانہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے اور کہا ہے کہ وہ حق اور سچ کا ساتھ دینے والے ایک نڈر رہنما تھے جنہیں راستے سے ہٹانے کیلئے ان کی جان لے لی گئی ہے۔

لوڈشیڈنگ کیخلاف احتجاج کرنیوالے طلبہ پر انسداد دہشتگردی کے مقدمات قائم، 8 گرفتار

آج پونچھ بھر کے تمام تعلیمی اداروں میں احتجاج کیا جائے گا لیکن اگر طلبہ کو رہا نہ کیا گیا اور مقدمات ختم نہ ہوئے تو پورے پونچھ اور جموں کشمیر کے طلبہ سڑکوں پر نکلیں گے۔ ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کو کسی صورت قبول نہیں کیا جائے گا۔

ساؤتھ ایشیا ڈیموکریسی واچ کے زیر اہتمام عالمی ویمنز کانفرنس کا انعقاد

اس آن لائن کانفرنس کے دو حصوں میں پاکستان، نیپال، بنگلہ دیش، افغانستان، انڈیا اور امریکہ سے خواتین کے حقوق کی سماجی کارکن، محققین اور دانشور حصہ لے رہے ہیں جو جدید دور میں خواتین کے مسائل پر اظہارخیال کریں گے۔

جبری جسم فروشی کیلئے انسانی سمگلنگ، سالانہ 100 ارب ڈالر آمدن ہوتی ہے

”یہ رقم امریکی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل کارپوریشن کو ہونے والے سالانہ منافع کے تقریباً برابر بنتی ہے اور اس سالانہ ناجائز کمائی کے حجم سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ عالمی سطح پر جنسی استحصال کے لیے انسانوں کی اسمگلنگ کتنا بڑا اور شدید مسئلہ ہے۔“