خبریں/تبصرے


ماحولیاتی بحران: 20 سال میں 7 ہزار قدرتی آفات سے 1.2 ملین افراد ہلاک، 3 ٹریلین ڈالر کا معاشی نقصان

”ہم جان بوجھ کر تباہی پھیلا رہے ہیں۔ پچھلے بیس سال کا جائزہ لیا جائے تو یہی سبق ملتا ہے کہ ہم تباہی پھیلا رہے ہیں۔ کرونا بحران نے ایک مرتبہ پھر یہ سبق دیا ہے کہ سیاسی اور کاروباری رہنما اپنے ارد گرد سے لاتعلق ہیں “۔

14 اکتوبر پارلیمنٹ احتجاج: "حکومت کے اوچھے ہتھکنڈے جدوجہد کا راستہ روک نہیں سکتے”

اس موقع پر آل پاکستان ایمپلائز، پینشنزر و لیبر تحریک کے رہنماوں کا کہنا ہے کہ   یہ اوچھے ہتھکنڈے جدوجہد کا راستہ نہیں روک سکتے۔ آج ہر حال میں محنت کشوں کا سمندر احتجاج کے لئے اسلام آباد پہنچے گا۔ ہمیں سنگین اقدامات اٹھانے پر مجبور نہ کیا جائے، پرامن احتجاج میں رکاوٹیں ختم نہ کیں گئیں یا بزور طاقت احتجاج کو ختم کروانے کی کوشش کی گئی تو ملک بھر کے محنت کش پورا ملک جام کر دیں گے۔

آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز و لیبر تحریک کے مطالبات اور 14 اکتوبر کے اسلام آباد دھرنے کی مکمل حمایت کرتے ہیں: آر ایس ایف

پاکستان کی موجودہ نودولتیوں کی حاکمیت محنت کش خاندانوں پر جبر کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی جابرانہ پالیسیوں کے نفاذ اور نجکاری و ڈاؤن سائزنگ کے ذریعے محنت کشوں کا روزگار چھینا جا رہا ہے۔ جس کے خلاف ملک بھر کی 61 ٹریڈ یونینز اور لیبر تنظیموں کی جانب سے ”آل پاکستان ایمپلائز، پنشنرز و لیبر تحریک“ کی کال پر 14 اکتوبر 2020ء کو پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے دھرنا دیا جا رہا ہے۔ آر ایس ایف محنت کشوں کے مطالبات کی مکمل حمایت اور 14 اکتوبر کے دھرنے میں مکمل شمولیت کا اعلان کرتا ہے اور ساتھ ہی سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی میں شامل ساتھی تنظیموں کو بھی شرکت کی دعوت دیتا ہے۔

رائے عامہ کے جائزوں میں بائڈن مسلسل 12 درجے آگے

یاد رہے امریکی انتخابی نظام میں صرف زیادہ ووٹ لینا کافی نہیں۔ الیکٹورل کالج پر مبنی نظام میں یہ بھی اہم ہے کہ کس امیدوار کو کس ریاست میں زیادہ ووٹ ملے۔ گذشتہ انتخابات میں صدر ٹرمپ نے اپنی حریف ہیلری کلنٹن سے تقریباً تیس لاکھ کم ووٹ لئے تھے مگر وہ الیکٹورل کالج میں اکثریت کی وجہ سے صدر بن گئے۔

وینزویلا میں امریکی پابندیوں کیوجہ سے 4 لاکھ ہلاکتیں ہو چکی ہیں: صدر مادورو

وینزویلا میں 6 دسمبر کو پارلیمانی انتخابات ہونے جا رہے ہیں اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ امریکہ حسب معمول نہ صرف ا ن انتخابات کو متنازعہ بنائے گا بلکہ بولیویا کی طرز پر بغاوت کرانے کی کوشش بھی ہو سکتی ہے۔