نقطہ نظر


خیبر پختونخواہ: ’پی ٹی آئی والے خود کہہ رہے ہیں کہ وہ مرکزی حکومت کی وجہ سے ہارے‘

گزشتہ بلدیاتی انتخابات 2015ء میں ہوئے تھے، ان میں بھی یہ مسئلہ تھا کہ ضلعی ناظم کے پاس اختیارات بہت کم تھے۔ اس حد تک تو ٹھیک ہے کہ بیرومیٹر کی طرح ان الیکشن سے مستقبل کے عام انتخابات کا ٹرینڈ معلوم ہو جاتا ہے۔ تاہم بلدیاتی انتخابات کا جو مقصد ہوتا ہے کہ صوبے سے اختیارات نچلی سطح پر منتقل کئے جائیں، وہ نہیں ہو رہا ہے۔ سیاسی سرگرمی ہو گئی ہے، لیکن جب یہ منتخب نمائندے حلف لیں گے تو ان کے پاس کام کرنے کے اختیارات بہت کم ہونگے۔

ٹی وی نے ہمیں زنانہ اور مردانہ ڈبوں میں تقسیم کر دیا ہے: اصغر ندیم سید

معاشرے میں پھیلی تنگ نظری اور تعصب کی ذمہ داری نہ تو تعلیم پر ہے نہ شاعر پر۔ یہ حکومت پر ہے کہ اس کا قانون، اس کی پارلیمنٹ، اس کا انصاف کا نظام اور اس کا انتظامی ڈھانچہ بے حد کمزور ہے اور یہ یر غمال ہو چکا ہے۔ انتہاپسند جماعتوں اور تنظیموں نے فوج اور اس کے اداروں کو کب کا یرغمال بنا دیا ہے۔ حکومت تو خود فوج کے گھٹنوں میں رہتی ہے۔

گلگت بلتستان کے وسائل پر اجتماعی ملکیت تسلیم کی جائے، سوشلزم واحد حل ہے: بابا جان

ہم سمجھتے ہیں کہ سوشلسٹ انقلاب ہی وہ واحد راستہ ہے جس کے ذریعے سے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ سوشلزم کے نظریات کی بنیا دپر ہی وہ نظام قائم کیا جا سکتا ہے، جس میں حق اور انصاف لوگوں کو فراہم ہو سکے۔ مسئلہ جموں کشمیر سمیت دیگر تمام مسائل کا آج کے عہد میں ایک ہی حل ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ سیاسی کارکنوں کو انقلابی جدوجہد کو آگے بڑھانا چاہیے۔ سیاسی کارکنوں کے خلاف مقدمات کا خاتمہ ہونا چاہیے۔ جموں کشمیر سمیت پاکستان بھر میں گرفتار سیاسی کارکنوں کو رہا کیا جانا چاہیے۔ سیاست کا راستہ روکنے سے انتہا پسندانہ رجحانات کے ابھرنے کے امکانات پیدا ہو جاتے ہیں، ایسے طریقوں سے معاشرے آگے نہیں بڑھا کرتے۔ نوجوان پر امن اور ترقی پسند تحریک کا حصہ بنیں تاکہ ملک کے عوام کو راہ نجات مل سکے۔

مولانا طارق جمیل کی سعودی عرب کو بد دعا

اے میرے پروردگار! میں سوائے حج اور عمرہ ٹورز کے سعودی حکومت کی کسی چیز کا روادار نہیں۔ سعودی عرب کے حکمرانوں سے زیادہ انصاف پسند حکمران کبھی کسی ملک کو نصیب نہیں ہوئے تھے۔ وہ پوری دنیا میں وہابی اور دیوبندی مولویوں کو فراخ دلی سے پالتے رہے مگر ولی عہد محمد بن سلمان کی شکل میں تو نے جو ہم ڈالر خوروں کا امتحان لینا شروع کیا ہے، ہم سب کو اس امتحان میں سرخرو فرما۔ ہمارے لئے رزق کے دیگر دروازے کھول دے۔ ہو سکے تو چین کو ہمارا سرپرست مقرر فرما دے۔

مجھے دھمکی دینے پر شہریار آفریدی کی ای یو میں داخلے پر پابندی لگ سکتی ہے: یونس خان

پیرس میں مقیم پاکستانی نژاد صحافی یونس خان کہتے ہیں کہ چیئرمین پارلیمانی کشمیر کمیٹی شہریار آفریدی نے جس طرح کی زبان میرے خلاف استعمال کی ہے، یہ یورپی یونین کے قوانین کی خلاف ورزی ہے، ان کے یورپی یونین میں داخلے پر پابندی عائد ہو سکتی ہے۔ یونس خان پاکستان کے نجی ٹی وی ’آج نیوز‘ کے ساتھ منسلک ہیں۔

تحفظ کے نام پر ’صحافی‘ کی تعریف ہی تبدیل کر دی گئی ہے: عون جعفری

عون جعفری کہتے ہیں کہ پاکستان میں صحافیوں کے تحفظ کیلئے تیار کئے گئے ’پروٹیکشن آف جرنلسٹس اینڈ میڈیا پروفیشنلز بل‘ میں فوٹو جرنلسٹ، ویڈیو جرنلسٹ اور سب سے اہم ایڈیٹر کو بھی صحافی کی کیٹیگری سے نکال کر میڈیا پرسنز کی کیٹیگری میں ڈال دیا گیا ہے۔ تحفظ کی بجائے اب ہمیں اپنی شناخت حاصل کرنے کا مسئلہ درپیش آ چکا ہے۔ عون جعفری لاہور سے تعلق رکھنے والے معروف فوٹو جرنلسٹ ہیں، قبل ازیں پاکستان کے مختلف نجی ٹی وی چینلوں کے ساتھ خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ آج کل فری لانس فوٹو جرنلسٹ کے طورپر کام کر رہے ہیں۔ گزشتہ روز ’جدوجہد‘ نے ان کا ایک خصوصی انٹرویو کیا ہے۔

بھائی ناتھ کی اسلامائزیشن

گذشتہ ہفتے کے روز، اٹھارہ سال بعد، گاؤں جانے کا اتفاق ہوا۔ سب ہی کچھ بدل گیا تھا۔ سو سوا سو کچے پکے گھروندوں والا گاؤں پانچ سو سے زیادہ گھروں پر مبنی جنگل میں بدل چکا ہے۔ کھیت رئیل اسٹیٹ میں بدل گئے ہیں۔ صاف ستھری گلیاں بدبودار ٹوٹی پھوٹی سڑکوں میں بدل گئی ہیں۔ نہ یہ شہر رہاہے نہ گاؤں۔

گوادر دھرنے کے 18 دن: ’مولانا ہدایت اللہ کی قیادت کئی خدشات کو جنم دے رہی ہے‘

جہاں تک بات مستقبل کی ہے تو اگر کچھ مطالبات منظور ہوجاتے ہیں تو پھر مولانا ہدایت الرحمان کی صورت میں ایک ایسا چہرہ مل جائے گا جو عوامی حمایت کے ساتھ نہ بھی منتخب ہو تب بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں کرے گا اور وہ بلوچ قوم پرستوں کی نسبت زیادہ پسندیدہ بھی ہوگا۔ اس علاقے کا جو سیکولر چہرہ تھا وہ بھی فرقہ واریت اور مذہبی منافرتوں کی نذر ہو سکتا ہے۔ ایک لمبے عرصے سے جو اس علاقے میں فرقہ وارانہ بنیادیں رکھنے کی کوشش مذہبی بنیادوں پر کی جا رہی تھی وہ اب عوام کے بنیادی مسائل کے حل کیلئے کی جانیوالی سیاسی جدوجہد کے نتیجے میں آسانی سے رکھی جا سکیں گی۔