خبریں/تبصرے


ٹی ایل پی کیساتھ معاہدہ آرمی چیف نے کرایا

اسد علی طور کا کہنا تھا کہ ماضی میں بھی فوج کے کردار کی وجہ سے ٹی ایل پی نے دھرنا ختم کیا تھا، تاہم سپریم کورٹ نے فیض آباد دھرنا کیس میں اس صلح اور معاہدہ کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے معاہدہ میں شریک باوردی افراد کے خلاف کارروائی کرنے اور حکومتی املاک کو نقصان پہنچانے والے ٹی ایل پی کے اراکین کے خلاف بھی قانونی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

مشہور نوٹیفکیشن سعودی دباؤ پر جاری ہوا، 3 ارب ڈالر کی شاباش ملی

معروف صحافی اسد علی طور نے نجم سیٹھی کا حوالہ دیتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے ڈی جی آئی ایس آئی کے تبادلے کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی شرط پر ادھار تیل اور زرمبادلہ کے ذخائر کیلئے 3 ارب ڈالر بینکوں میں رکھنے کیلئے دیئے ہیں۔

پاکستانی میں نئے فرانسیسی سفیر آئندہ سال جنوری میں چارج سنبھالیں گے

واضح رہے کہ پاکستان کے فرانس میں سفیر معین الحق کو گزشتہ سال تبدیل کر کے چین بھیج دیا گیا تھا، اس وقت سے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں موجود پاکستانی سفارتخانے میں بھی کوئی سفیر موجود نہیں ہے۔

پاکستان کی جانب سے امریکہ کو فضائی حدود تک رسائی بدستور حاصل ہے: پینٹاگون

پینٹاگون کے ایک سینئر عہدیدار نے امریکی کانگریس کو آغاہ کیا ہے کہ پاکستان نے امریکہ کو اپنی فضائی حدود تک رسائی بدستور فراہم کر رکھی ہے اور دونوں فریقین یہ سلسلہ مزید جاری رکھے جانے پر بات چیت بھی کر رہے ہیں۔