انا اور شخصیت سوچ میں تبدیلی کی مخالفت کرتے ہیں۔ منفرد اور خاص دکھنے کی خواہش سازشی نظریات کی ترغیب کا کام کرتی ہے۔
خبریں/تبصرے
220 افغان خواتین جج انتقامی کارروائیوں کے خوف سے روپوش
طالبان اراکین کی جانب سے ان کے گھروں اور ٹھکانوں سے متعلق پوچھ گچھ کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
کابل پر طالبان قبضے کے بعد پاکستان میں 35 دہشت گرد حملے، 52 ہلاکتیں
افغانستان سے عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے گزشتہ ماہ 2 پاکستانی فوجی مارے گئے تھے جبکہ کئی زخمی ہوئے تھے۔ آئی ایس پی آر کے ایک بیان کے مطابق ستمبر میں جنوبی وزیرستان پر دہشت گردوں کے خلاف ایک کارروائی کے دوران مزید 7 فوجی اہلکار ہلاک ہوئے۔
جرمنی: دائیں بازو کو شکست، سوشل ڈیموکریٹ اور گرین لیفٹ حکومت بنائیں گے
ایس ڈی پی کی قیادت نے لیفٹ پارٹی اور گرین پارٹی کے ساتھ مل کر حکومت سازی کا اعلان کیا ہے، جبکہ حکمران اتحاد بھی حکومت سازی کے مرحلہ میں بھرپور مقابلے کا عزم کئے ہوئے ہے۔
آر ایس ایف کی مجلس عاملہ کا تین روزہ اجلاس
جبکہ 9 اکتوبر کو مظفر آباد میں ہونیوالے جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (JKNSF)کے 21ویں مرکزی کنونشن (سوشلسٹ جموں کشمیرکنونشن ) میں ملک بھر سے آر ایس ایف سمیت دیگر ترقی پسند طلبہ تنظیموں کے وفود کی بھرپور شرکت یقینی بنائی جائے گی۔
ٹیکس امیروں پر لگاؤ، غریبوں پر نہیں: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی
ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ امیروں پر ٹیکس لگایا جائے اور غریبوں کو ٹیکس نیٹ ورک سے مستثنا قرار دیا جائے۔
حقوق خلق موومنٹ کی پہلی پنجاب کانگرس 26 ستمبر کو ہو گی
کانگرس کا باقاعدہ آغاز اتوار کو سہ پہر چار بجے ہو گا جس میں تنظیم کے ممبران شریک ہوں گے جبکہ اوپن سیشن شام چھ بجے ہو گا۔
عورتوں اور خوشیوں سے خوفزدہ طالبان
”افغان لوگوں کا کسی چیز پر کوئی اختیار باقی نہیں رہا۔ ہماری ہر چیز حتیٰ کہ ہماری نجی زندگی اور بیڈ روم بھی طالبان سے محفوظ نہیں۔شادیوں پر طالبان کے حملوں بارے اور بھی رپورٹس سننے کو ملی ہیں۔ بعض خواتین اب بھی جینز پہن کر نکلتی ہیں۔۔۔کہ یہ بھی مزاحمت کی ایک علامت ہے،مگر اکثریت نے برقعہ اوڑھ لیا ہے۔“
لورالائی: یونیورسٹی میں طالبات کے اتن سے رجعتیوں کو ٹھیس لگی
سرخ سلام تقریب میں شرکت کرنے والی طالبات کو بالعموم اور فرفارم کرنے والی طالبات کو بالخصوص جو اس رجعتی ماحول میں بڑی بہادری کا مظاہرہ دکھا کر پورے اعتماد کے ساتھ سر خرو ہوئیں۔
خیبر پختونخواہ: گرلز سکولوں پر حملے پھر شروع، عمارت بم سے جزوی تباہ
یاد رہے چند سال قبل تک، جب صوبے میں طالبان زیادہ متحرک تھے تو ان کا ایک نشانہ گرلز سکلو تھے۔ انہوں نے صوبے بھر میں سینکڑوں سکول بم سے اڑا دئیے تھے۔