خبریں/تبصرے


کابل بھوتوں کا شہر بنتا جا رہا ہے

سقوط کابل کو تین ہفتے گزر چکے ہیں۔ پنجشیر کے علاوہ پورے افغانستان میں طالبان کا کنٹرول ہے۔ غیر یقینی صورتحال عوام پر سخت اثر ڈال رہی ہے۔ پورے افغانستان سے لوگ بھاگنے کی کوشش کر رہے ہیں کیونکہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ یا تو انہیں سزائیں دی جائیں گی یاپھر انہیں طالبان کے زیر سایہ سخت حالات میں زندگی گزارنی پڑے گی۔ افغان میڈیا بالخصوص ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر منظر وقت کے ساتھ تبدیل گیا ہے۔

طالبان رہنما کا پہلا انٹرویو کرنیوالی افغان اینکر پرسن بیرون ملک فرار

”میں واپس آنے کی امید رکھتی ہوں، اگر طالبان وہ کریں جو انہوں نے کہا تھا، جو انہوں نے وعدہ کیا تھا اور حالات بہتر ہو گئے، مجھے یقین ہو کہ میں محفوظ ہوں اور میرے لئے کوئی خطرہ نہیں ہے تو میں اپنے ملک واپس جاؤنگی، اپنے ملک اور اپنے لوگوں کیلئے کام کروں گی۔“