خبریں/تبصرے


نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کا مرکزی کنونشن 9 اکتوبر کو مظفر آباد میں منعقد کرنے کا اعلان

ہم جے کے این ایس ایف کی اس میراث کو نئی نسل میں منتقل کرنے کیلئے پر عزم ہیں اور اس خطے سے ہر طرح کے استحصال اور محرومی کے خاتمے اور ایک طبقات سے پاک منصفانہ معاشرے کے قیام تک اپنی جدوجہد جاری و ساری رکھیں گے۔

کشمیر میں کرکٹ بھی طالبان کے حوالے: ٹیم اونر جہادی، مرکزی سپانسر ای سی ایل پر

سپانسر شپ دینے سے انکار کر دیا ہے۔ لیگ کے مرکزی سپانسر ایس آر جی (سیف الرحمان گروپ) نیب سے 11 اگست تک کی ضمانت پر رہا ہیں، انکے ملک سے باہر جانے پر پابندی عائد ہے جبکہ راولاکوٹ کی ٹیم کے مالک ولی جان آفریدی سابق فاٹا کے علاقے میں 2 سال قبل تک پہلے ’گڈ‘(اچھے) اور بعد ازاں ’بیڈ‘(برے) طالبان کے کمانڈر رہ چکے ہیں۔

تذویراتی گہرائی یا تذویراتی کھائی

کبھی کبھی تو لگتا ہے تذویراتی گہرائی بھی ایک ایسا ہی خنجر ہے جسے طالبان نے ڈیورنڈ لائن پر گاڑھ رکھا ہے اور وہ پاکستان کا شکار کر رہے ہیں۔ پاکستانی اسٹیبلشمنٹ سمجھتی ہے کہ طالبان ان کا اثاثہ ہیں جن کی مدد سے وہ افغانستان کو اپنی تذویراتی گہرائی بنا لیں گے۔

لاہور: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور ایشیائی عوام کی تحریک برائے قرضہ اور ترقی کے زیر اہتمام تقریب کا انعقاد

تقریب کا مقصد ایک طرف عوام میں ماحولیاتی آلودگی اور تغیرات بارے عوام کو آگاہی دینا تو دوسری طرف ٹوکیو اولمپکس کے موقع کی مناسبت سے ترقی یافتہ ممالک کو پیغام یا اپیل کرنا تھا کہ وہ ترقی پذیر ممالک اور خاص طور پر پاکستان میں ایسے تمام منصوبوں کو بالکل سپورٹ نہ کریں جو کہ ماحول دوست نہ ہوں۔

سنتھیا رچی کو پاکستان میں امریکہ سے بھی زیادہ آزادی اظہار حاصل ہے

اس کی پرانی مثال یہ ہے کہ جس طرح کے الزامات انہوں نے سویلین سیاستدانوں پر لگائے، امریکی سیاستدانوں پر اس طرح کے الزامات کے بعد امریکہ میں وہ یا تو جیل کاٹ رہی ہوتیں یا ہرجانے کی رقم جمع کر رہی ہوتیں۔