طالبان کی فتح پوری دنیا کے ترقی پسندوں کے لئے ایک انتہائی بری خبر ہے۔ امریکیوں کے ایجنٹوں پر تنقید کا مقصد طالبانی درندوں کی حمائیت کرنا نہیں۔ ان دونوں کی مخالفت جاری رہے گی۔ ایک حقیقی جمہوری سوشلسٹ نظریہ کی فتح ہی افغانستان میں مستقبل کی مسلسل خون ریزی کو روک سکتا ہے۔
خبریں/تبصرے
امریکہ اور برطانیہ نے افغانستان سے بھرپور دھوکہ کیا: سابق برطانوی وزیر
”امریکہ نے طالبان کے ساتھ بدبودار معاہدہ کیا۔ اس معاہدے کا مطلب ہے کہ طالبان کو جیت کے لئے تھپکی دی گئی حالانکہ وہ جیت نہیں رہے تھے۔ اشرف غنی کی حکومت کو کمزور کیا گیا۔ اب پورے ملک میں طالبان آگے بڑھ رہے ہیں“۔
طالبان کی محبت میں مولانا نے چاند بی بی کے واقعہ کو جھوٹ قرار دیدیا
مولانا طارق جمیل سمیت ان کے دیگر ہم نوا حکمران طبقات کے ہم نوا بن کر اس نظام کی لوٹ مار اور حکمرانوں کی حکمرانی اور لوٹ مار کو جاری رکھنے کیلئے ممد و معاون کا کردار ادا کرتے ہیں۔
علی وزیر کی رہائی کیلئے وانا بازار میں احتجاجی ریلی
شرکا نے سیاہ رنگ کے جھنڈے اٹھا رکھے تھے اور احتجاج کے بینروں میں علی وزیر کی رہائی کے مطالبات درج تھے۔
ہم پر امن جمہوری پارٹی ہیں، بھارت پابندی ہٹائے: جماعت اسلامی جموں کشمیر
جماعت اسلامی ہی وہ تنظیم ہے جس نے نہ صرف افغان ’جہاد‘ میں بلکہ بعد ازاں جموں کشمیر میں عسکری سرگرمیوں کو مذہبی بنیادوں پر منظم کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا تھا۔
امریکی انخلا غلط تھا، طالبان سے بد ترین معاہدہ کیا گیا: برطانیہ
ذرائع ابلاغ کے مطابق ایسا بہت کم ہوا ہے کہ برطانوی حکومت نے یو ں سر عام امریکہ کی مخالفت کی ہو۔
علی وزیر کی گرفتاری کے خلاف آج صبح 9 بجے وانا بازار میں احتجاج ہو گا
جیل میں علی وزیر کی صحت کی خرابی پر بھی تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے اور ایم این اے محسن داوڑ سمیت متعدد رہنماؤں نے علی وزیر کی وہیل چیئر پر عدالت پیشی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مناسب علاج معالجے کی سہولیات فراہم نہ کئے جانے کی شدید مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ علی وزیر کو علاج کی سہولیات فراہم کی جائیں۔
ڈس انفو لیب: کشمیر عالمی لابنگ کرنیوالے چند خاندانوں کیلئے پیسہ بنانے کی مشین ہے
جموں کشمیر کی داستان عالمی سطح پر سپانسر شدہ داستان ہے۔ حقیقی داستان کو عالمی سطح پر کہیں بھی، کبھی بھی سامنے ہی نہیں آنے دیا گیا۔ یہ اس خطے کے نوجوانوں اور محنت کشوں پر ہی منحصر ہے کہ وہ اپنی تاریخ کو اپنے ہاتھوں میں لیتے ہوئے اپنی داستان کو عالمی افق پرخود سامنے لے آئیں اور نسل انسانی کی بقا کے نئے راستوں کی بنیادیں رکھیں۔
شیخ رشید کے دباؤ پر جیو نے صحافی ارشاد قریشی کو نکال دیا
حامد میر نے دعویٰ کیا کہ شیخ رشید ایک پریس کانفرنس میں ارشاد قریشی کی جانب سے پوچھے گئے ایک سوال پر ناراض ہو گئے جس کے بعد انہوں نے فون پر جیو انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ ارشاد قریشی یا تو معافی مانگیں، بصورت دیگر ان کو برطرف کیا جائے۔
ماحولیاتی ایمرجنسی: 7 ممالک شدید آگ کی لپیٹ میں، یونان میں 500 جگہ جنگل جل رہے ہیں
سپین کے علاقے کاتالونیااور اٹلی کے علاقوں میں بھی جنگلاتی آگ بھڑک اٹھی ہے، جبکہ پرتگال میں آگ سے بچاؤ کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔