خبریں/تبصرے


بھارت: امتحانی پرچے میں ’جے شری رام‘ لکھیں اور 50 فیصد نمبر پائیں

آر ٹی آئی کے تحت دائر کی گئی ایک درخواست میں انکشاف ہوا ہے کہ بھارتی ریاست اتر پردیش میں واقع ایک سرکاری ویر بہادر سنگھ پوروانچل یونیورسٹی میں امتحان کے پرچے میں جے شری رام اور کرکٹ کھلاڑیوں کے نام لکھنے والے فارمیسی کے کم از کم 4طالبعلموں کو 50فیصد نمبر دیئے گئے ہیں۔

عالمی یوم مزدور: این ایس ایف ریاست گیر تقریبات منعقد کرے گی

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن کے مرکزی صدر خلیل بابر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یوم مئی مزدوروں کے عالمی دن کو پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر اور پاکستان کے مخلتف شہروں سمیت بیرون ممالک انتہائی جوش و جذبے سے منایا جائے گا۔

آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کی میٹنگ: پاکستان کسان رابطہ کمیٹی کا قرضوں کی منسوخی کا مطالبہ

پاکستان کسان رابطہ کمیٹی اور لیبر ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا اور پاکستان کے لئے فوری قرضوں کی منسوخی کا مطالبہ کیا۔ یہ مظاہرہ واشنگٹن میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سالانہ اجلاس کے وقت پر کیا گیا۔ ان اجلاسوں میں بینکوں، وزرائے خزانہ، پارلیمنٹیرینز، نجی شعبے کے ایگزیکٹوز، سول سوسائٹی تنظیموں کے نمائندگان اور دیگر ماہرین غربت کے خاتمے، اقتصادی ترقی اور امداد کی موثریت سمیت عالمی تشویش کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

’پاکستان سمیت 75 ملکوں میں 90 فیصد لوگ بھوک یا غذائی قلت کا شکار‘

آئی ڈی اے 30 جون 2024 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لیے 1ہزار 315ڈالر کی اپنی حد کو استعمال کرتا ہے۔ کچھ آئی ڈی اے کے ممالک، جیسے نائیجیریا اور پاکستان، بھی کچھ آئی بی آر ڈی قرض لینے کے لیے قابل اعتبار ہیں۔ اور یہ 75 ممالک میں سے ہیں جو فی الحال آئی ڈی اے وسائل کے لیے اہل ہیں۔

پاکستان: بجلی کا ٹیرف امریکہ جتنا، کھپت کانگو کے برابر ہوگئی

پاکستان میں رواں سال بجلی کا ٹیرف گزشتہ سال کے مقابلے میں 60فیصد زیادہ رہے گا۔ تاہم پاکستان میں بجلی کے کنکشن کی اوسط کھپت 20سال کی کم ترین سطح پر ہے۔ جو درحقیقت پاکستان میں معاشی جمود کی غمازی کر رہا ہے۔ بجلی کے فی کس استعمال کے حوالے سے پاکستان انگولہ، کانگو، یمن، سوڈان، موزمبیق یسے ملکوں کے برابر ہے۔ 300یونٹ سے زائد استعمال پر بجلی کا موجودہ ٹیرف امریکہ کے برابر اور متحدہ عرب امارات سے زیادہ ہے۔

سوڈان جنگ کا ایک سال: 15 ہزار ہلاکتیں، 86 لاکھ بے گھر، 25 ملین امداد کے منتظر

سوڈان میں تباہ کن جنگ شروع ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق اب تک اس جنگ میں 15ہزار افراد مارے جا چکے ہیں اور 86لاکھ افراد جبری طور پر بے گھر ہوئے ہیں۔ ’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے اسے دنیا کی بدترین نقل مکانی اور انسانی بحرانوں میں سے ایک قرار دیا ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی کہا ہے کہ یہ سب سے زیادہ نظر انداز کئے جانے والے بحرانوں میں سے بھی ایک ہے۔

افریقہ میں 55 ملین افراد کو بھوک کا سامنا ہے: اقوام متحدہ

بیان کے مطابق نائجیریا، گھانا، سیرالیون اور مالی اس بحران سے سب سے زیادہ متاثر ہونگے۔ ایجنسیوں نے کہا کہ ہم اناج کی قیمتیں پورے خطے میں پانچ سال کی اوسط کے مقابلے میں 10فیصد سے100فیصد تک بڑھ رہی ہیں۔ خوراک کی کمی کے نتیجے میں غذائی قلت کی خطرناک حد تک زیادہ سطح بھی پیدا ہوئی ہے، جس سے بچے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔

کرۂ ارض کو بچانے کیلئے صرف 2 سال باقی ہیں: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے موسمیاتی ایجنسی نے کہا ہے کہ دنیا کو موسمیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات سے بچانے کے لیے انسانوں کے پاس صرف دو سال باقی ہیں۔ایجنسی نے ترقی یافتہ ممالک سے گرمی میں اضافہ کرنے والے اخراج کو روکنے کے لیے جلد موثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔