ان ملکوں میں پاکستان سمیت وہ 12 ملک بھی شامل ہیں جنہیں امریکی محکمہ خارجہ نے نومبر 2022ء میں سی پی سی کے طور پر نامزد کیا تھا۔ پاکستان سے متعلق رپورٹ میں پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے امتیازی سلوک کے علاوہ آئین میں شامل شقوں پر بھی تنقید کی گئی ہے۔ رپورٹ میں سفارش کی گئی ہے کہ امریکی حکومت پاکستان سے آئین کی کچھ شقوں کو تبدیل کرنے پر زور دے۔ جبری مذہب کی تبدیلی، اقلیتی آبادیوں سے تعلق رکھنے والے افراد کے ہجوم کے ہاتھوں قتل، توہین مذہب کے الزامات میں ہجوم کے ہاتھوں قتل اور سزاؤں کے علاوہ جبری شادیوں جیسے مسائل کو بھی سامنے لایا گیا ہے۔
خبریں/تبصرے
فرانسیسی یونینوں کی جانب سے 6 جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
فرانسیسی ٹریڈ یونینوں نے منگل کے روز صدر ایمانوئل میکرون کے ریٹائرمنٹ کی عمر کو 64 سال کرنے کے فیصلے کے خلاف 6 جون کو ملک گیر احتجاج کا اعلان کیا ہے۔
مہنگائی میں پاکستان نے سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا
پاکستان نے مہنگائی میں سری لنکا کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ پاکستان اب ایشیا میں سب سے تیز رفتار افراط زر کاشکار ملک بن گیا ہے۔ ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں کمزور کرنسی، خوراک اور توانائی کے بڑھتے ہوئے اخراجات نے اپریل میں قیمتوں میں اضافے کو خطے کی بلند ترین سطح تک پہنچا دیا۔
ایرانی صحافی مہسا امینی کی موت کی رپورٹنگ کرنے پر قید ہیں: آر ایس ایف
رپورٹ کے مطابق ستمبر 2022ء میں مہسا امینی کی تہران میں پولیس کی حراست میں موت کے بعد سے اب تک 72 صحافیوں کو گرفتار کیا گیا ہے اور 25 اب بھی قید ہیں، جن میں زیادہ تر خواتین ہیں۔
ہالی ووڈ کے ہزاروں سکرین رائٹرز کی ہڑتال
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق رائٹرزگلڈ آف امریکہ کا کہنا ہے کہ اس کے اراکین روزی کمانے کیلئے جدوجہد کر رہے ہیں، کیونکہ شرحیں کم ہو گئی ہیں اور رائٹرز کے پاس ملازمت کی حفاظت کم ہے۔
50 ملکوں کے 1 ارب محنت کشوں کو کٹوتیوں کے باعث 746 ارب ڈالر کا نقصان
امریکہ میں سب سے زیادہ تنخواہ پانے والے 100 سی ای اوز نے گزشتہ سال میں اوسطاً 24 ملین ڈالر کمائے، جو کہ 2021ء کے مقابلے میں 15 فیصد اضافہ ہے۔ امریکہ میں ایک اوسط محنت کش کو 413 سال تک کام کرنا ہو گا، تب وہ ایک اعلیٰ عہدیدار یا سی ای او کے 12 ماہ کے برابر کمائی کر سکتا ہے۔ امریکہ میں 50 فیصد خواتین 15 ڈالر فی گھنٹہ سے کم کماتی ہیں۔
سوڈان میں جرنیلوں کی لڑائی سے 8 لاکھ افراد ہجرت کر سکتے ہیں: اقوام متحدہ
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق جنگ بندی کے اعلان کے باوجود دارالحکومت خرطوم میں فضائی حملے جاری ہیں۔ لڑائی کے 18 دن بعد سوڈان کا صحت کا نظام بڑی حد تک تباہ ہو چکا ہے اور امدادی کارکن پانی، خوراک اور ایندھن کی شدید قلت کے باعث دارالحکومت کی گلیوں میں لاشوں کے ڈھیروں کے ساتھ تیزی سے مایوس کن مناظر بیان کر رہے ہیں۔
پاکستان: صحافیوں کے خلاف دھمکیوں اور حملوں میں 60 فیصد اضافہ
آزادی صحافت کی خلاف ورزیوں کی اہم اقسام میں براہ راست حملے کے 51 واقعات (36 فیصد)، صحافتی آلات، صحافیوں کے گھروں یا خبررساں اداروں کے دفاتر کو نقصان پہنچانے کے 21 واقعات (15 فیصد)، آن لائن یا آف لائن دھمکیاں، بشمول 7 موت کی دھمکیوں کے 14 واقعات (10 فیصد) شامل ہیں۔
کلیدی شعبوں کے محنت کش دنیا بھر میں کم اجرتوں اور عدم تحفظ کا شکار
انٹرنیشنل لیبر آرگنائزیشن (آئی ایل او) کی سالانہ ورلڈ ایمپلائمنٹ اینڈ سوشل آؤٹ لک کے مطابق دنیا بھر میں کلیدی شعبوں میں کام کرنے والے محنت کشوں کو کم اجرتوں، عدم تحفظ اور دیگر مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
یورپی ملکوں میں بھی آزادی اظہار پر پابندیاں!
عالمی ذرائع ابلاغ میں عام تاثر یہ دیا جاتا ہے کہ آزادی اظہارصر ف ترقی پذیر اور پس ماندہ ملکوں کا مسئلہ ہے اور مغربی ممالک میں ذرائع ابلاغ آزاد ہیں۔ لیکن صحافیوں کے تحفظ کی ایک عالمی تنظیم نے ا س تاثر کو رد کرتے ہوئے یورپ میں میڈیا اور صحافیوں پر عائد پابندیوں کی موجودگی کا نہ صرف اعتراف کیا ہے بلکہ ان پر سخت احتجاج بھی کیا ہے۔