ہ ’میرے خاندان کے تین موبائل پروڈکشن یونٹس ہیں اور سب بند ہیں۔ وزارت خزانہ کی پالیسیاں نااہلی پر مبنی اور عجیب و غریب ہیں۔‘
خبریں/تبصرے
ڈونلڈ ٹرمپ پر فرد جرم عائد: جنسی تعلقات گلے کا ہار بن گئے!
یہ فرد جرم جنسی تعلقات پر نہیں بلکہ اس رقم کو ٹیکس کے کاغذات میں کاروباری اخراجات کے طور پر ظاہر کرنے پر عائد کی گئی ہے۔ نیو یارک کی ریاست میں مالی غلط بیانی قانونی طورپر ایک جرم ہے۔ سابق صدر اپنی دوسری ٹرم میں جو بائیڈن سے صدارتی انتخاب ہار گئے تھے اور آج کل آئندہ انتخابا ت کے لئے پر تول رہے۔ ان کی ریپلکن پارٹی کا کہنا ہے کہ یہ قانونی طریقہ کار سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے تاکہ ٹرمپ کو آنے والے انتخابات میں بدنام کیا جائے۔ ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کے وکلا نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
پاکستان: 100 سے زائد جیلوں میں 88 ہزار قیدی بدسلوکی کا شکار
رپورٹ کے مطابق قیدیوں کو غیر صحت بخش حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور کیا جاتا ہیا ور جیل میں جوئیں، پسو، خارش اور جلد کی بیماریاں عام ہیں۔ رپورٹ میں قیدیوں کو درپیش حقوق کی خلاف ورزیوں پر بھی روشنی ڈالی گئی ہے، جن میں تشدد، امتیازی سلوک اور قانونی امداد تک رسائی کی کمی شامل ہے۔
طارق جمیل اور وائٹل گروپ کے کاروباری مفادات نے اعجاز الحق کو پی ٹی آئی تک پہنچا دیا
انہوں نے اپنے ایک مضمون میں ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ مولانا طارق جمیل نے ہی اعجاز الحق کو عمران خان کے ساتھ متعارف کروایا اور اس سیاسی انضمام کو یقینی بنانے میں کردار ادا کیا۔ انہوں نے لکھا کہ طارق جمیل نے یہ اقدام معروف کاروباری گروپ ’وائٹل گروپ‘ کے کہنے پر سرانجام دیا ہے۔ مذکورہ گروپ اعجاز الحق کا بھی سپانسر ہے اور طارق جمیل کے فیشن برانڈ ’ایم ڈی جے‘ میں بھی اس نے 6 ماہ قبل بھاری قیمت کے عوض زیادہ تر شیئرز خریدے تھے۔
تصحیح
لاہور (مدیر جدوجہد) روزنامہ جدوجہد میں 3 مارچ کو معروف ماہر معاشیات ڈاکٹر اکمل حسین کا انٹرویو شائع ہوا۔ اس انٹرویو میں کہا گیا تھا کہ اشرافیہ کو 87 ارب ڈالر کی مراعات ملتی ہیں۔ درحقیقت ان مراعات کا تخمینہ 2.66 ٹریلین روپے ہے۔ معروف تجزیہ نگار ڈاکٹر فوقیہ نے […]
پی ٹی آئی جلسہ سے اقبال پارک کو 1 کروڑ 20 لاکھ نقصان کا تخمینہ
جلسے کی وجہ سے گریٹر اقبال پارک کے بیشتر پارکس اور چھوٹے پودے تباہ ہوئے ہیں، جبکہ پی ایچ اے انتظامیہ کی جانب سے صدر دروازوں کو لگائے جانے والے تالے بھی جلسے میں آنے والے شرکا نے توڑ دیئے ہیں۔
اسلام آباد کا ترقیاتی ادارہ ڈی ایچ اے سے اپنے پلاٹ بھی نہیں لے سکتا
سی ڈی اے نے اپنے استعمال کیلئے 1961ء اور 1964ء میں اعلان کردہ دو ایوارڈز کے تحت زمین حاصل کی تھی۔ تاہم 2007ء میں اچانک اس نے یہ زمین ڈی ایچ اے کے حوالے کر دی تھی۔ اپنے پہلے اعلان کے مطابق سی ڈی اے ترقیاتی کاموں پر استعمال ہونے والے فنڈز پیدا کرنے کیلئے پلاٹوں کی نیلامی کرے گا۔
فرانس: نئے امیگریشن بل کے خلاف احتجاجی مارچ
فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے بدھ کے روز فرانسیسی ٹی وی کو دیئے گئے ایک بیان میں کہا کہ غیر قانونی نقل مکانی سے متعلق بل کو مختلف بلوں میں تقسیم کیا جائے گا اور آنے والے ہفتوں میں اس پر پارلیمنٹ میں بحث کی جائے گی۔
ایشیا پیسیفک خطہ 2030ء تک پائیدار ترقی کے اہداف حاصل نہیں کر سکے گا
’ڈان‘ کے مطابق اقوام متحدہ کے اقتصادی اور سماجی کمیشن برائے ایشیا و بحر الکاہل کی جانب سے جاری کردہ پائیدار ترقی کے اہداف سے متعلق رپورٹ کے مطابق خطے میں تمام 17 اہداف کو حاصل کرنے کی طرف اوسط مجموعی پیش رفت 2017ء میں 4.4 فیصد سے بڑھ کر 2022ء میں 14.4 فیصد ہو گئی ہے۔ تاہم اہداف ابھی بہت دور ہیں۔ موجودہ رفتار کے مطابق یہ خطہ 2030ء تک 118 اہداف میں سے 90 فیصد سے محروم ہو جائے گا۔
ٹاک شوز پر سیاسی موضوعات بدستور غالب، معیشت اور مہنگائی غائب
پاکستان کے نجی ٹی وی چینلوں کے ٹاک شوز پر ماہ فروری میں بھی سیاسی موضوعات غالب رہے۔ معاشی بدحالی اور مہنگائی میں مسلسل اضافے کے باوجود ٹاک شوز 90 فیصد سے زائد پاکستانیوں کے مسائل کو زیر بحث لانے سے اجتناب برتتے رہے ہیں۔