وار آن ٹیرر اور سٹریٹیجک ڈیپتھ، متعلقہ حکمران کے لئے ارب کھرب ڈالر کا کاروبار ہے۔ اس کاروبار کی ضرورت ہے کہ اگر کوئی ایمن الظواہری دستیاب نہ ہو تو ایجاد کر لیا جائے۔
Month: 2022 اگست
تحریک انصاف پھنس گئی ہے: ’ہم خیال جج‘ بھی بچا نہ پائیں گے
تحریک انصاف پھنس گئی ہے۔ یہ ایک انتہائی سنجیدہ مقدمہ ہے جس سے نکلنا تحریک انصاف کے لئے مشکل ہو گا۔ ابھی تو ایک عمل شروع ہوا ہے۔ اس کی کئی شکلیں سامنے آئیں گی…لیکن اب ہر ایک جگہ یہ تو بات ہو گی کہ الیکشن کمیشن نے فیصلہ تحریک انصاف کے خلاف دیا ہے۔ اس کے سیاسی اثرات نظر آئیں گے۔
جموں کشمیر: پندرہویں آئینی ترمیم سے متعلق دعوے اور کوششیں
شناخت اور شاؤنزم کے جھانسے میں آ کر حکمران اشرافیہ کے مفادات کی جنگ لڑنے کی بجائے، اس خطے کے مظلوم و محکوم عوام کی حقیقی نجات، استحصال سے پاک معاشرے کے قیام کیلئے جدوجہد کو استوار کرنا ہو گا۔
’پی ٹی آئی نے سیاسی کلچر کو گالم گلوچ بنا دیا، یوں طنز سمجھنا بھی مشکل ہو گیا‘
زیادہ تر میرا مواد عمران خان اور ان کے فالوورز کے حوالے سے ہوتا ہے۔ تاہم مجھے جو بھی چیز غلط نظر آئے گی، بلاتفریق سب کو تنقید کا نشانہ بنایا جائے گا۔ کسی کی تضحیک کئے بغیر اس کو اپنی نیچرل کمنٹری کی شکل میں منافقت کو سامنے لایا جائے۔ آہستہ آہستہ سب پر تنقید ہو گی۔
ناکام نظام کا بوسیدہ انفراسٹرکچر: سیلاب نے 419 زندگیاں نگل لیں
سرمایہ دارانہ نظام کی موجودگی میں سیلابی کیفیت پر قابو پانے اور ہر سال برباد ہونے والی زندگیوں کو محفوظ رکھنے سمیت اس خطے کے کسی بھی ایک سنجیدہ مسئلے کا حل ممکن نہیں ہے۔ نسل در نسل سے سرمائے کے جبر کا شکار محنت کشوں کی بغاوت اور اپنے مقدر کو اپنے ہاتھوں میں لینے کاعمل ہی اس خطے سے ہر طرح کی بربادی کے خاتمے کی راہیں ہموار کر سکتا ہے۔
فوجی بجٹ، آئی ایم ایف اور پاکستان ایک ساتھ نہیں چل سکتے
ادہر ریاست اور سیاست کا سب سے طاقتور حصہ، یعنی فوج، پہلی بار اس بری طرح تقسیم ہے کہ اس کی مثال شائد ہی پہلے کبھی ملی ہو۔ بظاہر ریٹائرڈ فوجی افسر عمران خان کی حمایت میں جلسے جلوس کرتے نظر آتے ہیں لیکن جس طرح سے آئے روز جنرل قمر جاوید باجوہ کے خلاف سوشل میڈیا پر ٹرینڈ بنائے جا رہے ہیں اور ٹرینڈ بنانے والے کی خیر و عافیت دریافت کرنے کے لئے کوئی ویگو ڈالا ارسال نہیں کیا جا رہا، اس بات کا واضح اظہار ہے کہ معاملات گڑ بڑ ہیں۔ ایک وقت جو اختلافات اگلے فوجی سربراہ کے مسئلے پر سامنے آئے تھے، وہ اب مزید گھمبیر ہو چکے ہیں۔