ایک دستاویز منظر عام پر آئی ہے، جس میں لکھا ہے کہ ملٹری لینڈ ڈائریکٹوریٹ نے پنجاب کے چیف سیکرٹری، بورڈ آف ریونیو اور زراعت، جنگلات، لائیو اسٹاک اور آبپاشی کے محکموں کے سیکرٹریز کو بھکر کی تحصیل کلورکوٹ اور منکیرہ میں 42 ہزار 724 ایکڑ، خوشاب کی تحصیل قائد آباد اور خوشاب میں 1818 ایکڑ اور ساہیوال کی تحصیل چیچہ وطنی میں 725 ایکڑ اراضی حوالے کرنے کیلئے خط لکھا تھا۔
