ہر سال 27 مارچ عالمی تھیٹر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس کاآغاز 1962ء میں انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ نے کیاتھا۔ بین الاقوامی تھیٹربرداری اس دن کومنانے کیلئے مختلف تقریبات کا اہتمام کرتی ہے۔ اس کے علاوہ انٹرنیشنل تھیٹر انسٹیٹیوٹ کی طرف سے ایک نمایاں شخصیت کوتھیٹر اور بین الاقوامی ہم آہنگی پر اپنے تاثرات شیئر کرنے کیلئے دعوت دی جاتی ہے، جسے ”عالمی تھیٹرڈے پیغام“ کے نام سے جانا جاتاہے۔
