Month: 2023 جون


موسمیاتی بحران کی قیمت ادا کرنے پر مجبور پاکستان کا سیلاب اور قرض بحران

قرض اورموسمیات کے دونوں بحرانوں کو ایک ہی وقت میں حل کرنا بہت ضروری ہے۔ پاکستان کی سول سوسائٹی امیر ممالک سے مطالبہ کر رہی ہے کہ وہ اپنا موسمیاتی قرض ادا کریں اور موسمیاتی بحران کے اخراجات کو پورا کرنے کے اپنے وعدے پورے کریں۔ تاہم جیسا کہ فاروق طارق نشاندہی کرتے ہیں کہ ”اگر رقم موسمیاتی تباہی سے نمٹنے کے لیے آتی ہے، تو یہ صرف قرض کی ادائیگی پر خرچ کی جائے گی۔“

گوئٹے مالا: تحقیقاتی صحافی کو 40 سال قید کی سزا سنا دی گئی

دائیں بازو کی حکومت کی جانب سے مہینوں تک ہراساں کرنے اور ظلم و ستم کے بعد اخبار کو گزشتہ ماہ بند کر دیا گیا تھا۔ حکومت نے پریس کے خلاف اپنے وسیع کریک ڈاؤن کے حصے کے طو رپر زمورا کو تقریباً ایک سال سے یرغمال بنا کر رکھا ہوا ہے۔

عدم مساوات: 1 فیصد نے 26 ٹریلین، 99 فیصد نے 16 ٹریلین ڈالر دولت کمائی

رپورٹ میں عدم مساوات سے لڑنے کیلئے انتہائی امیروں پر ٹیکس لگانے کی تجویز کرتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ بحرانوں کے بے مثال دور میں مزید 10 کروڑ لوگ بھوک کا سامنا کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ مزید کروڑوں افراد کو بنیادی اشیا کی قیمتوں میں یا اپنے گھروں کو گرم کرنے کے اخراجات میں اضافے کا سامنا ہے۔

مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ میں 3800 تارکین وطن کی ہلاکتیں

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ہلاک ہونے والوں کی تعداد 2021ء میں ریکارڈ کی گئی تعداد کے مقابلے میں 11 فیصد زیادہ ہے اور 6 سال قبل ریکارڈ کی گئی تعداد کے بعد سب سے زیادہ ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ممکنہ طور پر ہلاکتوں کی تعداد اس سے بھی زیادہ ہو سکتی ہے، کیونکہ سرکاری اعداد و شمار کی کمی ہے اور سول سوسائٹی اور بین الاقوامی تنظیموں کیلئے نقل مکانے کے راستوں تک رسائی بہت محدود ہے۔

جرمنی: ایک تہائی مردوں کیلئے خواتین پر تشدد قابل قبول، 52 فیصد کام کے خلاف ہیں

’ڈان‘ کے مطابق 18 سے 35 سال کی عمر کے کل 33 فیصد مردوں نے کہا کہ وہ اسے قابل قبول سمجھتے ہیں کہ ان کی خاتون ساتھی کے ساتھ جھگڑے کے دوران کبھی کبھار انکا ہاتھ اٹھ جائے۔ یہ سروے جرمنی کے ایک اخبار میں پیر کے روز شائع کیا گیا ہے۔

کانگو: آئی ڈی پی کیمپ پر مسلح ملیشیا کے حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک

شمال مشرقی جمہوریہ کانگو میں داخلی طور پر بے گھر افراد (آئی ڈی پیز) کے کیمپ پر ایک مسلح حملے میں 40 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ’الجزیرہ‘ کے مطابق کانگو کے اٹوری صوبہ میں دجوگو علاقے میں بہیما باد جیرے کے مقامی انتظامیہ کے ایک اہلکار رچرڈ ڈھیڈا نے بتایا کہ لالہ کیمپ پر حملہ پیر کی صبح سویرے ملیشیا گروپو کے ایک اتحاد کی طرف سے کیا گیا۔ جنگجوؤں کے اس اتحاد کو کوآرپریٹو فار ڈویلپمنٹ آف کانگو (CODECO) کہا جاتا ہے۔ یہ گروپ اپنی برادری لینڈو کو ایک اور نسلی گروہ ہیما اور کانگو کی فوج سے تحفظ فراہم کرنے کا دعویدار ہے۔

چین، پاکستان، بھارت سمیت دیگر ملک جوہری ہتھیار بڑھانے میں مصروف

سویڈن میں قائم اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹیٹیوٹ (SIPRI) مطابق دنیا کی 9 جوہری ہتھیاروں سے لیس ریاستیں اپنے جوہری ہتھیاروں کو جدید بنانے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ چین کے جوہری وارہیڈز کے ذخیرے میں 2022ء میں 17 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

’انقلاب مسلسل کنونشن‘ اور ’مہنگائی مکاؤ یوتھ کاررواں‘ میں سینکڑوں طلبا و طالبات کی شرکت

قومی آزادی کی جدوجہد کے دریاؤں کو طبقاتی جدوجہد کے سمندر میں اتارتے ہوئے سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہی حقیقی آزادی کا ضامن ہو سکتا ہے۔ محنت کشوں کے جمہوری اقتدار کے ذریعے پیداوار کا طریقہ منافعوں کے حصول کی بجائے انسانی ضروریات کی تکمیل سے تبدیل کرنے اور قوموں کی آزادانہ شناخت کو برقرار رکھتے ہوئے ایک فیڈریشن میں پرونے کے ذریعے سے نسل انسانی کو ترقی کی نئی معراج پر پہنچایا جا سکتا ہے۔

آئی ایم ایف کی ایما پر بنایا گیا بجٹ مسترد کرتے ہیں: پی ٹی یو ڈی سی

پچاس فیصد افراط زر میں 35 فیصد ایڈھاک الاؤنس میں اضافہ غربت میں مزید اضافے کا باعث بنے گا۔ اسی طرح 32000 روپے ماہانہ کم ازکم تنخواہ کا تعین بھی غیر حقیقی ہے جب کہ نجی شعبے میں کم ازکم تنخواہ دلوانے کا کوئی طریقہ کار رائج نہیں ہے۔ آج بھی نجی شعبے بطور خاص انفارمل سیکٹر کے مزدوروں کو دس ہزار سے پندرہ ہزار روپے تک تنخواہ دی جاتی ہے۔ کوئی محکمہ یا قانون کم ازکم تنخواہ دلوانے کی سکت نہیں رکھتا۔