جموں کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین سردار محمد صغیر خان ایڈووکیٹ نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ جو 4فروری2024کی رات محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے اور ساتھ ہی حکومتی مصالحتی کمیٹی اور جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے کچھ اراکین کے دستخطوں سے جو معاہدہ سامنے آیا ہے۔ اس کے مندرجات کو 5فروری کو عوام کی بڑی تعداد نے یکسر مسترد کیا ہے۔ہم آج پریس کانفرنس کے ذریعے اس نوٹیفکیشن اور معاہدہ کو یکسر مسترد کرتے ہیں اور اسے عوامی امنگوں سے کھلواڑ اور دھوکہ قرار دیتے ہیں۔
