Day: اکتوبر 26، 2024


چیئرمین بی ایس او جئیند بلوچ کا نام نیکٹا کے شیڈول فور میں شامل، طلبہ تنظیموں کی مذمت

بلوچستان میں سب سے مقبول مزاحمتی طلبہ تنظیم بلوچ سٹوڈنٹس آرگنائزیشن(بی ایس او) کے چیئرمین جئیند بلوچ کا نام شیڈول فور میں شامل کر کے انہیں خطرناک شخصیت قرار دے دیا گیا ہے۔ بی ایس او سمیت جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن (جے کے این ایس ایف)، ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ(آر ایس ایف) اور دیگر طلبہ تنظیموں، سیاسی کارکنوں اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے اس اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ جئیند بلوچ کا نام فی الفور اس فہرست سے نکالا جائے۔

حزب اللہ کا مخمصہ: ایران کو بچائے یا خود کو!

حقیقت یہ ہے کہ لبنانی محاذ کو فعال رکھنے پر تہران کے اصرار کا غزہ کے لوگوں اور خود لبنان کے عوام سے کوئی تعلق نہیں ہے، جن میں شیعہ بھی شامل ہیں، اور جنہوں نے صیہونی جارحیت کے نتیجے میں سب سے زیادہ نقصان اٹھایا اور بھگت رہے ہیں۔ اس کا مقصد حزب اللہ کے تسدیدی کردار کو اس وقت تک فعال رکھنا ہے جب تک کہ ایران کو اس امکان کا سامنا ہے کہ نیتن یاہو کی حکومت ایران کے خلاف بڑے پیمانے پر جنگ چھیڑ دے گی۔ یہی وجہ ہے کہ حزب اللہ نے اب تک اپنے فوجی ہتھیاروں میں سے مضبوط ترین ہتھیاروں کا استعمال نہیں کیا ہے، کیونکہ وہ بنیادی طور پر ایران کے دفاع کے لیے ہیں، نہ کہ لبنان کے دفاع کے لیے اور نہ ہی خود جماعت کے اپنے دفاع کے لئے۔