خبریں/تبصرے

عوامی تحریک کا دباؤ: حکومت پچاس سے زائد سیاسی مقدمات سے دستبردار

مظفرآباد (نامہ نگار)پاکستانی زیرانتظام جموں کشمیر کے محکمہ قانون، انصاف و پارلیمانی امور نے ستمبر 2023 سے اکتوبر 2024 کے دوران عوامی حقوق تحریک کے مظاہروں کی وجہ سے تینوں ڈویژن میں درج کیے گئے مقدمے واپس کیے جانے کی منظوری دے دی ہے۔

صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی پر درج ہونے والے کچھ مقدموں کی پیروی سے بھی حکومت نے دستبرداری اختیار کر لی ہے۔

عوامی ایکشن کمیٹی کے ساتھ کیے معاہدے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ باقی مقدمے 90 روز کے اندر بتدریج واپس لے لیے جائیں گے۔

تحریک کے دوران ڈیڑھ سالہ عرصے میں 80 سے زائد مقدمے درج کیے گئے تھے، جبکہ صدارتی آرڈیننس کی خلاف ورزی کی وجہ سے 13 مقدمے درج کیے گئے تھے۔

ان مقدموں میں بغاوت، غداری، اقدام قتل، قتل اور دہشتگردی کی دفعات عائد کی گئی تھیں۔ تاہم جن مقدموں سے دستبرداری اختیار کی گئی ہے ان میں بغاوت، غداری اور دیگر دفعات کے تحت درج کیے گئے تھے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts