1973میں ذوالفقار علی بھٹو نے ایران کا دورہ کیا۔ شاہ ایران سے ملاقات اور 200ملین ڈالر کی اقتصادی و فوجی امداد کے وعدے کے بعد واپسی پر بھٹو نے بلوچستان کی حکومت کو برطرف کر دیا۔ حکومت برطرفی کی وجہ اسلام آباد میں عراق کے سفارتکار کے گھر سے ملنے والی 350سوویت سب مشین گنوں اور 1لاکھ گولہ بارود کے ذخیرے کا برآمد ہونا قرار دی گئی۔ بھٹو نے دعویٰ کیا کہ یہ ہتھیار پاکستانی یا ایرانی بلوچستان کے لیے تھے۔
