مزید پڑھیں...

پاکستان کا کل بیرونی قرضہ 130 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا

ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ کے مطابق پاکستان خطے میں بھارت کے بعد قرضوں پر بھاری سود ادا کرنے والا دوسرا بڑا ملک ہے اور اس پر قرضوں کا بوجھ ایک سال میں تین ارب ڈالر بڑھا ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ چین کے بعد پاکستان سب سے زیادہ خود عالمی بینک کا مقروض ہے اور یہ قرضہ پاکستان کے ذمے مجموعی قرضوں کا 18 فی صد بنتا ہے۔
پاکستان کے ذمے ایشیائی ترقیاتی بینک کا قرضہ 15 فی صد اور سعودی عرب کا قرضہ واجب الادا کُل قرضوں کے حجم کا 7فی صد ہے۔

جموں کشمیر: صدارتی آرڈیننس کیخلاف مکمل لاک ڈاؤن جاری، ہزاروں کے اجتماعات

پاکستانی زیر انتظام جموں کشمیر میں ’پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر آرڈیننس‘کے نام سے جاری صدارتی آرڈیننس کی منسوخی اور اس آرڈیننس کے تحت درج کیے گئے تمام مقدمات کے خاتمے کے لیے غیر معینہ مدت تک شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال آج دوسرے روز میں داخل ہو گئی ہے۔

21 ویں صدی کا بحران 2 وجہ سے مختلف ہے: عالمی صورتحال پر چوتھی انٹرنیشنل کا بیان

وبائی مرض کے بعد کے سالوں میں عالمی صورتحال کا تجزیہ اور خصوصیات بیان کرنے میں کچھ قابلِ ذکر کامیابیاں حاصل ہونے کے باوجود، ہم میں سے بہت کم لوگ اس کثیر الجہتی بحران کی تیز رفتاری کی پیش گوئی نہیں کر سکتے تھے جو گزشتہ 12 سے 18 مہینوں کے دوران سامنے آیا۔ 2024ء کے اواخرمیں، ہم آب و ہوا کے نظام میں در آئی معروضی خرابی کے نتائج کا سامنا کر رہے ہیں، جو کہ گرمی، خشک سالی، برف زاروں کے تیزی سے پگھلنے، شدید سیلاب اور حیاتیاتی انواع کے خاتمے کے حوالے سے ”فوسل تہذیب” کی پیداوار ہے۔یہ عالمی بحران، ماحولیات، نظام خوراک، صحت… بشمول وبائی امراض… غالب بین الاقوامی آرڈر اور طاقتوں کی جغرافیائی سیاست کے تمام شعبوں کو متاثر کر رہا ہے۔

بی بی سی سبحان اللہ: ماہرنگ بلوچ کو بھی خراج عقیدت، حدیقہ کیانی کو بھی

مصیبت تو یہ ہے کہ حدیقہ کیانی،جو ایک فوجی افسر کی بیٹی ہیں، نوجوانی میں ہی ایک سٹار بن گئیں… شدید رائٹ ونگ نظریات کی حامل ہیں۔ملک میں سٹیٹس کو کی زبر دست حامی ہیں۔ بظاہر سیاست میں حصہ نہیں لیتیں۔ گویا ’رد ِسیاست والی سیاست‘ (Politics of Anti-Politics) کی قائل ہیں۔ جو لوگ یاگروہ کہتے ہیں کہ ہم سیاسی نہیں،وہ بھی اتنے ہی سیاسی ہوتے ہیں جتنے باقی سیاست کرنے والے۔ فرق صرف یہ ہوتا ہے کہ غیر سیاسی لوگ سٹیٹس کو کی سیاست کر رہے ہوتے ہیں مگر یہ بات تسلیم کرنے پر تیار نہیں ہوتے۔

سنسرشپ کے سائے تلے اظہار رائے کی آزادی

میڈیا سنسر شپ کا مطلب ہے میڈیا چینلز کے ذریعے پھیلائے جانے والے مواد پر کنٹرول کرنا خاص طور پر وہ مواد جو ملکی سلامتی ،عوام کے مفاد یا معاشرتی اخلاقیات و اقدار کے لیے خطرہ ہو۔سنسر شپ کے ذریعے حکومت یا دیگر سرکاری اداروں کی جانب سے میڈیا کے مواد کو منظر عام پر آنے سے پہلے چیک اور کنٹرول کیا جاتا ہے تاکہ وہ مواد جو منفی یا خطرناک سمجھا جاتا ہو اسے روکا جا سکے۔

ویزا مسترد: پاکستان میں بڑھتی بیروزگاری، یو اے ای نے بھی آنکھیں موڑ لیں

پاکستان میں معاشی بحران اور آئی ایم ایف کی سخت شرائط کے تحت سبسڈی میں کٹوتیوں اور ٹیکسوں میں اضافے نے معاشی ترقی کا سلسلہ روک دیا ہے۔ معاشی ترقی نہ ہونے کی وجہ سے روزگار کی تخلیق کا سلسلہ بھی رک گیا ہے اور نوجوانوں میں بیروگاری پھیلتی جا رہی ہے۔ بیرون ملک روزگار ہی اس وقت نوجوانوں کا پہلا ہدف ہے۔ تاہم متحدہ عرب امارات میں پاکستانی محنت کشوں کی ویزا درخواستیں مسترد ہونے کا عمل تیز ہو گیا ہے۔ خلیج میں ویزا پالیسیوں کی سختی کی وجہ سے بیروزگاری کے بڑھنے سمیت ترسیلات زر میں کمی جیسے مسائل بھی بن سکتے ہیں۔

جموں کشمیر: کوٹلی میں صدارتی آرڈیننس کیخلاف احتجاج، حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے ریاست گیر احتجاجی مظاہروں کے تسلسل میں آل پارٹیز رابطہ کمیٹی کوٹلی کے زیر اہتمام احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی ریلی کا آغاز پوسٹ گریجویٹ کالج کوٹلی گراؤنڈ سے ہوا جو شہر کا چکر لگانے کے بعد شہید چوک میں جلسے کی صورت اختتام پذیر ہوئی۔

افغانستان: میڈیا پر جانداروں کی تصویریں دکھانے پر پابندی کا اعلان

’اے ایف پی‘ کے مطابق وزارت امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے ترجمان سیف الاسلام خیبر نے بتایا کہ یہ قانون پورے افغانستان کے لیے ہے اور اس پر بتدریج عملدرآمد کیا جائے گا۔ لوگوں کو اس بات پر قائل کیا جائے گا کہ جاندار چیزوں کی تصاویر اسلامی قوانین کے خلاف ہیں۔ تاہم انہوں نے جبر کی بجائے نصیحت اور قائل کرنے کے ذریعے لوگوں کو اس عمل سے روکنے کا دعویٰ کیا ہے۔

فضائی آلودگی سالانہ 15 لاکھ اموات کا سبب

2000سے 2019کے درمیان دل کی بیماری سے ہونے والی سالانہ ساڑھے4لاکھ اموات آگ سے متعلق فضائی آلودگی سے منسلک تھیں۔ سانس کی بیماری سے مزید 2لاکھ 20ہزار اموات آگ سے ہوا میں پھیلنے والے دھوئیں اور ذرات کو قرار دیا گیا ہے۔