خبریں/تبصرے

ترک اسرائیل سفارتی تعلقات کی مکمل بحالی کا اعلان

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ترکی اور اسرائیل نے مکمل سفارتی تعلقات کی بحالی کا اعلان کیا ہے اور دونوں ممالک اپنے اپنے سفیر وں کو متعلقہ سفارت خانوں میں تعینات کر رہے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق اس بات کا اعلان گذشتہ روز اسرائلی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے ایک اعلان میں کیا گیا۔ یاد رہے دونوں ممالک کے درمیان 2018ء میں تعلقات اس وقت خراب ہو گئے تھے جب اسرائیلی فوج کے ہاتھوں ساٹھ فلسطینی ہلاک ہو گئے تھے۔ دونوں ممالک نے ایک دوسرے کے سفیر نکال دئیے تھے۔

اس سال مارچ کے شروع میں اسرائیلی صدر نے ترکی کا دورہ کیا تھا جس کے بعد تعلقات معمول پر آنے لگے۔ گذشتہ روز بھی اسرائیلی وزیر اعظم یائر لاپیدنے ترک صدر رجب طیب اردگان سے فون پر بات کی جس کے بعد تعلقات کی معمول پر واپسی کا اعلان کیا گیا۔

Roznama Jeddojehad
+ posts