خبریں/تبصرے

علما بیالوجی سے انسانی جسم کی ’ڈایاگرام‘ ختم کروانا چاہتے ہیں، ٹی پی اے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ٹیکسٹ بک پبلشرز ایسوسی ایشن (ٹی پی اے) نے دعویٰ کیا ہے کہ یکساں قومی نصاب کی درسی کتب پر نظر ثانی کرنے والے متحدہ علما بورڈ (ایم یو بی) کے اراکین حیاتیات کی کتب سے’ڈایاگرامز‘ اور ریاضی کی کتب سے ’مارک اپ‘ جیسے الفاظ کو خارج کروانا چاہتے ہیں۔

صدر ٹی پی اے فواز نیاز نے ڈان کو بتایا کہ پنجاب کریکولم ٹیکسٹ بک بورڈ (پی سی ٹی بی) نے سائنس اور ریاضی کی کتابوں سمیت ہر کتاب کا جائزہ لینے کیلئے متحدہ علما بورڈ کی ایک کمیٹی بھی تشکیل دی ہے۔

انہوں نے حیرت کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ”ایم یو بی کمیٹی ممبران نے ایک ہدایت جاری کی ہے کہ ’انٹرسٹ‘ اور ’مارک اپ‘ کے الفاظ ریاضی کی نصابی کتب سے خارج کر دیئے جائیں۔“

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ”کچھ مذہبی سکالرز، جو کمیٹی کے ممبر تھے، نے پبلشرزکو بھی ہدایت کی کہ وہ حیاتیات کی نصابی کتب میں کوئی ’ڈایاگرام‘ یا ’سکیچ‘ ایسے نا پرنٹ کروائیں جس میں انسان کے اعضا بغیر کپڑوں کے دکھائے جائیں۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts