خبریں/تبصرے

سعودی ولی عہد نے یمنی صدر سے جبری استعفیٰ لیکر گھر میں نظر بند کر دیا

لاہور (جدوجہد رپورٹ) ڈیموکریسی ناؤ نے وال سٹریٹ جنرل کے حوالے سے رپورٹ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے یمن کے صدر منصور ہادی کو اس ماہ کے شروع میں مستعفی ہونے پر مجبور کیا اور اقتدار ایک نئی صدارتی کونسل کو سونپ دیا گیا۔

ایک سعودی اہلکار نے وال سٹریٹ جرنل کو بتایا کہ یمن کے سابق صدر اب ریاض میں نظر بند ہیں اور ان کی بات چیت کو محدود کر دیا گیا ہے۔ حوثی باغیوں نے نئی صدارتی کونسل کو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا ہے۔

گزشتہ 6 سالوں کے دوران اقوا م متحدہ کا اندازہ ہے کہ یمن میں امریکی حمایت یافتہ سعودی جنگ میں تقریباً 4 لاکھ افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور بہت سے بھوک کا شکار ہیں۔

Roznama Jeddojehad
+ posts