خبریں/تبصرے

کلائمیٹ کلاک: دنیا کو بچانے کیلئے 7 سال رہ گئے

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکی شہر نیو یارک میں جمعہ کو کلائمیٹ ایمرجنسی ڈے کا اعلان کیا ہے۔ یونین سکوائر میں مشہور کلائمیٹ کلاک کو 7 سال سے 6 سال میں تبدیل ہوتے دیکھا گیا ہے۔ کلاک عالمی درجہ حرارت کو 1.5 ڈگری سینٹی گریڈ سے نیچے رکھنے کیلئے باقی رہنے والے تخمینی وقت کی نشاندہی کرتی ہے۔

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق سابق نائب صدر ال گور نے کہا کہ موسمی حالات پر فوری کارروائی کئے بغیر موسم کے شدید واقعات اور بھی بد تر ہو جائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ”اگر ہم اپنے ماحول کو کھلے گٹر کے طو رپر استعمال کرنا بند نہیں کرتے اور اگر ہم کاربن کے اخراج کو نہیں روکتے تو حالات بہت زیادہ خراب ہونے والے ہیں۔ مزید لوگ مارے جائیں گے اور ہماری تہذیب کی بقا خطرے میں ہے۔“

Roznama Jeddojehad
+ posts