خبریں/تبصرے

یوکرین جنگ سعودی عرب کے لئے سود مند: تیل سے 48 ارب کا منافع

لاہور (جدوجہد رپورٹ) امریکہ کے معروف ترقی پسند ویب چینل’ڈیموکریسی ناؤ‘کے مطابق سعودی عرب میں تیل کا کاروبار کرنے والی سرکاری کمپنی ارام کو نے اس سال دوسری سہ ماہی کے دوران ریکارڈ منافع کمایا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی نے 48.4 ارب کا منافع کمایا ہے جو ایک سہ ماہی کے دوران ایک ریکارڈ ہے۔ اس منافع کی وجہ یوکرین روس جنگ ہے جس نے تیل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ کر دیا ہے۔ پبلک ٹریڈنگ کرنے والی کسی کمپنی نے تاریخ میں پہلی دفعہ اتنا منافع کمایا ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts