خبریں/تبصرے

21 شہروں میں 106 افراد ہلاک ہوئے: ایمنسٹی انٹرنیشنل کا ایران پر الزام

لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)منگل کے روز انسانی حقوق کے لئے کام کرنے والی معروف تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے دعویٰ کیا ہے کہ گذشتہ جمعے کو تیل کی قیمتوں کے خلاف شروع ہونے والے مظاہروں میں 106 افراد ریاستی تشدد کی وجہ سے ہلاک ہوئے۔

ایمنسٹی کا دعویٰ ہے کہ ہلاکتیں اکیس شہروں میں ہوئیں اور تشدد ایک خاص انداز سے کیا گیا۔ ایمنسٹی کا کہنا ہے کہ ہلاکتیں شاید دو سو تک ہوں مگر 106 ہلاکتوں کے بارے میں تصدیق ہوئی ہے۔

گو ایران کی حکومت نے (تا دم ِتحریر)کسی ردِ عمل کا اظہار نہیں کیا مگر الجزیرہ نے گیارہ ہلاکتوں کی بات کی ہے۔

ادھر، ایران میں انسانی حقوق پر تحقیق کرنے والی ایمنسٹی کی اہل کار ریہا بحرینی نے ایمنسٹی کے اعداد و شمار کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ایمنسٹی نے اپنے اعدادو شمار ایران میں قابل اعتبار ذرائع سے اکٹھے کئے ہیں۔

واضح رہے ایران میں انٹرنیٹ کی بندش کی وجہ سے، ملک سے باہر معلومات کا حصول اور ان کی تصدیق کافی مشکل ہو گئی ہے۔

Roznama Jeddojehad
+ posts