خبریں/تبصرے


26 نومبر کو ملک بھر میں طلبہ یکجہتی مارچ ہوں گے

اس موقع پر پروگریسو سٹوڈنٹس کولیکٹو کی ترجمان مقدس جرال نے کہا کہ جو بجٹ تعلیم کے لیے مختص بھی کیا جاتا ہے وہ بھی طلبہ تک نہیں پہنچ پاتا یا ان کی ضروریات کے مطابق خرچ نہیں ہو پاتا کیونکہ فیصلہ سازی میں طلبہ کا کوئی کردار نہیں ہے جس کی وجہ دہائیوں سے طلبہ یونین پر عائد پابندی ہے۔

سابق چیف جج کا بیان حلفی: خبر کی اشاعت پر توہین عدالت کی کارروائی کا فیصلہ

پاکستان کے گزشتہ عام انتخابات سے قبل تمام تر انجینئرنگ میں سابق چیف جسٹس ثاقب نثار، جسٹس (ر) عظمت سعید شیخ سمیت دیگر 2 ججوں کا اہم کردار رہا ہے۔ ایک واٹس ایپ گروپ بنایا گیا تھا، جس میں مجموعی طور پر 5 افراد تھے، 4 جج تھے جبکہ مذکورہ گروپ کے ایڈمن ایک حساس ادارے کے سربراہ تھے۔

وقت آ گیا ہے کہ کشمیر میں دو بڑے ہاتھیوں سے نجات حاصل کی جائے: واشنگٹن میں امریکی رہنماؤں نے کشمیریوں کے حقوق کی حمائت کر دی

جب دو بڑے ہاتھی آپس میں لڑ جائیں تو نقصان گھا س کا ہوتا ہے۔ اب وقت آ گیا ہے کہ کشمیری دو بڑے ہاتھیوں سے نجا ت حاصل کر کے مکمل آزادی کا اعلان کریں۔

’پی ٹی آئی کے 40 ارکان پارلیمان عمران خان کو چھوڑ چکے ہیں‘

انہوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ جوائنٹ سیشن میں 40 اراکین کی شرکت نہ کرنے کی معلومات وزیر اعظم کو خفیہ اداروں کی حمایت کے بغیر ہی حاصل کرنا پڑی، انہوں نے ڈپٹی کمشنروں اور ڈی پی اوز کو ممبران قومی اسمبلی اور سینیٹرز کے پاس بھیج کر جوائنٹ سیشن میں شرکت کی یقین دہانی لینے کی کوشش کی، جس پر 40 اراکین نے اس طریقہ کو اپنی توہین قرار دیتے ہوئے سیشن میں شرکت سے انکار کا پیغام بھجوایا۔