خبریں/تبصرے


افغان صحافی عرفان اللہ بیدار خفیہ ایجنسی کی تحویل میں!

دس روز پہلے افغانستان میں گرفتار کئے گئے صحافی عرفان اللہ بیدار کو اب تک رہا نہیں کیا گیا نہ یہ معلوم ہوسکا کہ انہیں کہاں اور کن الزامات کے تحت زیر حراست رکھا گیا ہے۔ عرفان ریڈیو صفا کے صحافی او ر ملکی مسائل پر ریڈیو پروگرام کے میزبان ہیں۔ اطلاعات کے مطابق انہیں بارہ مئی کو جلال آباد میں عید گاہ مسجد کے قریب جنرل ڈائریکٹریٹ آف انٹیلیجنس نے گرفتار کیا تھا جس کے بعد سے وہ لاپتہ ہیں۔

بنگلہ دیش کے صحافی شاہد العالم عاصمہ جہانگیر لیکچر میں خطاب کریں گے!

شاہد العالم سماجی کارکن، مصنف اور دانشور کی حیثیت سے عالمی سطح پر جانے جاتے ہیں۔ انہیں پانچ سال پہلے حکومت کے خلا ف ایک مظاہرے کی کوریج کے دوران گرفتار کیا گیا تھا اور عالمی اداروں کے شدید احتجاج کے نتیجے میں تین ماہ کے بعد رہا کیا گیا۔ وہ ساؤتھ ایشین میڈیا انسٹی ٹیوٹ، ڈرک ایجنسی اور بنگلہ دیش فوٹوگرافک سوسائٹی سمیت صحافیوں اور فوٹو گرافروں کی تربیت کے کئی مراکز کے بانی ہیں۔

قومی اثاثوں کی نیلامی: اسلام آباد ایئرپورٹ کو 12 اگست کو آؤٹ سورس کیا جائیگا

اسحاق ڈار نے ہفتہ کو ہوائی اڈے کے آپریشنز آؤٹ سورسنگ کی پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے اسٹیئرنگ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں کمیٹی نے واضح ہدایات دیں کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ آؤٹ سورسنگ کیلئے ضروری طریقہ کار کو ترجیحی طور پر مکمل کیا جائے۔

ایک نازی جنرل کی 2 بیٹیاں کمیونسٹ جاسوس تھیں

1930سے1934تک جرمنی کی سپریم آرمی کمانڈ کے سربراہ کرٹ وان ہیمرسٹین کی دو بیٹیوں نے کمیونسٹ پارٹی آف جرمنی(KPD) کی انٹیلی جنس سروس کیلئے کام کیا اور والد کے خفیہ دستاویزات کے علاوہ ایڈوولف ہٹلر کی ایک خفیہ تقریر کی نقل بھی چرائی۔

یورپ سے امریکہ اور جاپان تک پوری دنیا شدید گرمی کی لپیٹ میں

امریکہ سے یورپ اور جاپان تک دنیا بھر میں ریکارڈ گرمی کی پیش گوئی کی گئی ہے، جہاں دسیوں ملین افراد خطرناک حد تک بلند درجہ حرارت کا سامنا کر رہا ہے۔ گلوبل وارمنگ سے بڑھتے ہوئے خطرے کی یہ تازہ ترین مثال ہے۔

پی ایچ ڈی کرنیوالی دنیا کی پہلی عورت

ایلینا کورنارو پسکوپیا (Elena Cornaro Piscopia) 1646 میں اٹلی کے شہر وینس میں پیدا ہوئیں۔ 1678 میں انہوں نے پاڈوا یونیورسٹی میں اپنے مقالے کا کامیابی سے دفاع کیا اور یوں پی ایچ ڈی کرنے والی وہ پہلی خاتون بن گئیں۔ ان کی ڈاکٹریٹ کا موضوع فلسفہ اور مذہب تھے۔ یہ موضوع ان کی دانشوارانہ صلاحیتوں کا بھی ایک اظہار تھا (انگریزی زبان میں انہیں ہیلن کونارو کے نام سے جانا جا تا ہے)۔

روس: قانون سازوں نے ٹرانس جینڈر حقوق پر نئی پابندیوں کی منظوری دیدی

ایل جی بی ٹی کیو آئی اے حقوق کے ایک وکیل نیف سیلارئیس کا کہنا ہے کہ ’ایک تحقیق کے مطابق 72 فیصد ٹرانس لوگ ڈپریشن کا شکار ہیں یا خود کشی کی کوشش کرتے ہیں۔ یہ بہت بڑے اعداد و شمار ہیں اور میں پیش گوئی کر سکتا ہوں کہ یہ قانون ان کی تعداد میں اضافے کا باعث بنے گا۔‘

ہالی ووڈ: ٹی وی و فلم اداکار بھی رائٹرز کے ساتھ ہڑتال میں شامل

1980ء کے بعد اداکاروں کی پہلی بڑی ہڑتال کے میں یونین کے 1 لاکھ 60 ہزار سے زائد ممبران حصہ لے رہے ہیں۔ 1960ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ اداکار اور سکرین رائٹرز ایک ہی وقت میں ہڑتال پر ہیں۔ رائٹرز گلڈ آف امریکہ کے زیر اہتمام مئی کے اوائل سے احتجاج اور ہڑتال جاری ہے۔

وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی اضافہ کیا

اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ وبائی امراض، آب و ہوا اور یوکرین جنگ نے عالمی بھوک میں ڈرامائی طور پر اضافہ کیا ہے۔
’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق اقوام متحدہ نے اس ہفتے غذائیت سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ جاری کی ہے، جس میں پتہ چلا ہے کہ وبائی امراض، موسم کے شدید جھٹکوں اور یوکرین میں جنگ نے پوری دنیا میں خوراک کے عدم تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
حکام کا اندازہ ہے کہ دنیا نے 2019ء کے مقابلے میں 2022ء میں بھوک کا سامنا کرنے والے 100 ملین سے زائد افرا دکو دیکھا۔