نقطہ نظر


وبا کے دنوں میں سیاست

کلوروکین کو استعمال کیا جائے یا نہیں اس پہ ہونی والی سیاست کی مدد سے، کئی اعتبار سے، یورپ میں کرونا سے ہونے والی بد انتظامی کا ایک طائرانہ خلاصہ کیا جا سکتا ہے۔

سب کی تنخواہ برابر ہونی چاہئے

بہ الفاظِ دیگر: (۱) ذہنی محنت جسمانی محنت سے افضل نہیں۔ (۲) محنت ایک سماجی عمل ہے، ذہنی محنت جسمانی محنت کے بغیر ممکن نہیں، ایک شعبہ دوسرے کے بغیر نہیں چل سکتا اور سارے کام برابر اہم ہیں۔ ڈاکٹر بغیر پیرا میڈیکل سٹاف کے، انجینئرز بغیر ٹیکنیشنز کے، پائلٹ بغیر گراؤنڈ عملے کے۔ ۔ ۔ گویا کوئی بھی اعلیٰ تعلیم یافتہ انسان بغیر دیگر محنت کشوں کے اپنا کام نہیں کر سکتا۔

’کرونا بحران کے بعد دنیا کو فیصلہ کرنا ہو گا اسلحہ بنانا ہے یا ہسپتال‘

میں امید کرتی ہوں کہ لوگوں میں یکجہتی اور مساوات کے لئے بیداری پیدا ہو گی۔ سڑکوں پر ٹریفک کے علاوہ فضائی ٹریفک میں کمی ہونے کی وجہ سے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ چین کے بعض علاقوں میں ماحولیاتی آلودگی کی وجہ سے آسمان نظر نہیں آتا تھا۔ وہاں اب آسمان نظر آنے لگا ہے۔ ممکن ہے کہ لوگ یہ سوچیں کہ دنیا ایک کشتی ہے اور جب یہ ڈوبے گی تو سب ڈوبیں گے۔