تاریخ


’جنرل‘ کو 200 ویں سالگرہ مبارک: اینگلز لینن کی نظر میں

مارکس کی وفات کے بعد اینگلز نے اکیلے ہی یورپی سوشلسٹوں کے رہنما اور صلاح کار کے طور پر کام جاری رکھا۔ اینگلز کی ہدایات اور مشورہ سب کو برابر درکار ہوتا تھا، چاہے وہ جرمن سوشلسٹ ہوں، جن کی طاقت ریاستی جبر کے باوجود مسلسل اور تیزی سے بڑھ رہی تھی، یا پھر پسماندہ ملکوں مثلاًسپین، رومانیہ اور روس کے نما ئندے ہوں، جنہیں ابتدائی قدم اٹھانے سے پہلے کافی سوچ بچار اور ناپ تول کرنی پڑ رہی تھی۔ بوڑھے اینگلز کے علم اور تجربے کا بھرپور خزانہ ان سب کے کام آتا رہا۔ آ ئیے فریڈرک اینگلز کو خراج عقیدت پیش کریں، جو پرولتاریہ کا استاد اور زبردست جانباز تھا!

دل کا فلسطینی، کیوبا کا سپاہی، سامراج مخالف

میرا ڈونا فلسطینی عوام پر مظالم کے خلاف آواز اٹھاتے رہے اور امریکی سامراج کی مسلط کردہ سامراجی جنگوں کے خلاف مہم کا ہمیشہ حصہ رہے۔ انہو ں نے ایک بازو پر چی گویرا کی تصویر کا ٹیٹو بنوا رکھا تھا جبکہ ایک ٹانگ پر کیوبا کے انقلابی رہنما فیدل کاسترو کے چہرے کا ٹیٹوبنوا رکھا تھا۔ وہ چی گویرا اور فیدل کاسترو کو اپنا ہیرو قرار دیتے تھے۔ کاسترو بارے ان کا کہنا تھا کہ کاسترو ان کے والد کی طرح تھے۔

”پنجاب کا رابن ہڈ“

افسانوی کہانی کاروں نے اس کو پنجاب کے رابن ہْڈ سے تشبیہ دی ہے کیوں کہ ان کا خیال یہ ہے کہ وہ مغلوں کے خزانوں کو لوٹ کر مساکین میں بانٹ دیا کرتا تھا۔ اس طرح، وہ مقامی مزاحمت اور پنجابی شناخت کی علامت کے طور پر جانا جاتا رہا ہے۔ اس کی بہادری، سخاوت اور کسانوں کے حقوق کے لئے جدوجہد کو پنجابی لوک شاعری کے ذریعہ امر کیا گیا ہے۔

جب طوفان جھوم کے اٹھے!

آج بالشویک انقلاب کے 103 سال بعد سوال یہ ہے کہ کیا سرمایہ داری انسانیت کے مسائل حل کر رہی ہے یا انہیں زیادہ گھمبیراور پیچیدہ بنا رہی ہے؟

بالشویک انقلاب آج بھی واحد راہِ نجات!

صرف بالشوازم کے نظریات، طریقہ کار اور حکمتِ عملی پر مبنی انقلاب ہی اس اذیت اور محرومی کے خاتمے میں فتح یاب ہو سکتا ہے۔ سرمایہ داری عالمی سطح پر اپنی تاریخ کے بدترین بحران سے دوچار ہے۔ آنے والے تاریخی عہد میں حکمران طبقات لرز اٹھیں گے کیونکہ عوام اپنی تقدیر بدلنے کے لئے تاریخ کے میدان میں اترنے کو ہیں۔

7 اکتوبر 1958ء…

صدر اسکندر مرزا نے مرکزی اور صوبائی حکومتوں کو توڑ دیا، سیاسی جماعتوں پر پابندی لگادی، آئین منسوخ کرکے مارشل لا لگا دیا اور جنرل ایوب خاں کو مارشل لا ایڈمنسٹریٹر مقرر کر دیا۔