خبریں/تبصرے


طالبان کی کرکٹ ٹیم کو دھمکیاں: افغانوں کو علی وزیر اور محسن کی باتیں سننے سے گریز کی ہدایت

میچ کے اختتام پر کپتان کے رونے اور مجیب الرحمان کی جانب سے جھنڈے لانے پر افغانوں کا شکریہ ادا کرنے کی ویڈیوز اور تصاویر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئیں اور یوں اس اقدام نے طالبان کو مشتعل کر دیا۔

5 عہدوں پر براجمان نعمان نیاز پر ہراسگی کا الزام لگانے والی خاتون ملازمت برطرف

’نیا دور‘ میں لکھے گئے ایک مضمون میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ 2016ء میں پی ٹی وی کی اسلام آبادمیں مقیم خاتون کیمرہ آپریٹرنادیہ عزیز نے ٹویٹس کے ذریعے مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ مبینہ طو ر پر انہیں ہراساں کرنے والے پی ٹی وی سپورٹس کے ڈائریکٹر نعمان نیاز کے خلاف کارروائی کریں۔

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے متعلق قرارداد کی صورت اسمبلی گھیراؤ کی دھمکی

مروجہ سیاسی جماعتیں مسلم لیگ اور پیپلزپارٹی و دیگر مہنگائی کے خلاف احتجاج کے نام پر ڈھونگ کر رہی ہیں، ان سے قبل بھی ایک کہتا تھا کہ جب مہنگائی ہوتی ہے تو اس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ اوپر بیٹھا ہوا چور ہے، نظام میں کوئی مسئلہ نہیں ہے، اب وہ اوپر بیٹھا ہے اور مہنگائی 70 سالہ ریکارڈ توڑ چکی ہے۔

پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی اکرم چیمہ کی جسٹس فائز عیسیٰ سے بدتمیزی

قاضی فیض عیسیٰ عموماً پیدل عدالت تک جاتے ہیں۔ اس منظر کو دیکھ کر اکرم چیمہ واپس آئے، گاڑی سے اترے اور جسٹس قاضی فیض عیسیٰ کو غلیظ گالیاں دیں۔ اس دوران پولیس بھی حرکت میں آ گئی اور گاڑی کو پولیس نے قبضے میں لے لیا گیا۔

ٹی ایل پی کا مارچ دوبارہ شروع، جھڑپوں میں مزید 4 پولیس اہلکار ہلاک

وزیر اعظم عمران خان نے کالعدم تنظیم کے مطالبات ماننے سے انکار کر دیا ہے اور راستے بند کرنے والوں سے سختی سے نمٹنے کی ہدایت کی ہے۔ قبل ازیں ٹی ایل پی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کو جھوٹا قرار دیتے ہوئے احتجاج جاری رکھنے کا اعلان کیا تھا۔