اسد علی طور کا کہنا تھا کہ الفتح سٹورز کی چین کے مالک انیس شیخ ہیں، وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی بیٹی انیس شیخ کی بہو ہیں۔ ان کے بیٹے سے بشریٰ بی بی کی بیٹی کی شادی کچھ عرصہ قبل سعودی عرب کے شہر مدینہ میں انجام پائی تھی۔
خبریں/تبصرے
وزیر اعظم کورونا پیکیج میں 40 ارب روپے کی بدعنوانی
یومیہ اجرت پر کام کرنے والوں سے 200 ارب روپے کے وعدے کے برعکس صرف 16 ارب روپے تقسیم کئے گئے۔ کمزور خاندانوں کو 150 ارب روپے دینے کا وعدہ کیا گیا لیکن 145 ارب روپے دیئے گئے۔ یوٹیلیٹی سٹورز کا پیکیج 50 ارب روپے تھا لیکن 10 ارب روپے دیا گیا۔ 100 ارب روپے بجلی اور گیس کے بل ادا کرنے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن اصل ادائیگیاں 15 ارب روپے کی گئیں۔
نیا پاکستان: کل آمدن کا 85 فیصد قرضوں کی ادائیگی پر خرچ کیا گیا
ملک کے کل قرضے اور واجبات 21 ستمبر 2021ء تک 50.5 ٹریلین روپے سے تجاوز کر گئے ہیں، جبکہ ساڑھے تین سال قبل جب پی ٹی آئی نے اقتدار سنبھالا تھا تو ملک کے کل قرضے اور واجبات 29.8 ٹریلین روپے تھے۔
شربت گل کو اٹلی نے پناہ دے دی
اٹلی کے حکام نے سبز آنکھوں والی ’افغان لڑکی‘ کے نام سے مشہور ہونے والے شربت گل کو محفوظ پناہ گاہ فراہم کر دی ہے۔ شربت گل کی تصویر نیشنل جیوگرافک میں 1985ء میں افغانستان میں جنگوں کی علامت بن گئی تھی۔
فلسطین سے یکجہتی: جنوبی افریقہ نے اسرائیل میں ’مس یونیورس‘ مقابلے کا بائیکاٹ کر دیا
تاہم مس ساؤتھ افریقہ کے وفد نے حکومتی پوزیشن کو نظر انداز کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور نجی کارپوریشن کے ذریعے چلائے جانے والے مس ساؤتھ افریقہ مقابلوں کے منتظمین نے مس ساؤتھ افریقہ کو اسرائیل میں مس یونیورس مقابلے کیلئے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
’عنبرین فاطمہ پر حملہ احمد نورانی کی سٹوری کی وجہ سے نہیں ہوا‘
انہوں نے اس حملہ کی مذمت کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ اس طرح کے حملوں کے پیچھے ہمیشہ کی طرح وہی نامعلوم ہیں جو سب کو اب معلوم ہو چکے ہیں۔
انصاف کا طبقاتی کردار: کراچی اور اسلام آباد کے ٹاوروں کی قسمت مختلف رہی
واضح رہے کہ یہ کمپنی وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دوست عبدالحفیظ پاشا کی ملکیت ہے اور تیار کردہ فلیٹس خریدنے والوں میں وزیر اعظم عمران خان، سابق چیف جسٹس ناصر الملک اور دیگر اعلیٰ شخصیات بھی شامل ہیں۔
احمد نورانی کی اہلیہ اور معروف صحافی عنبرین فاطمہ پر نامعلوم افراد کا حملہ
یاد رہے کہ عنبرین فاطمہ سینئر صحافی احمد نورانی کی اہلیہ ہیں۔ احمد نورانی گزشتہ عرصہ میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) عاصم باجوہ کی بیرون ملک سرمایہ کاری سے متعلق ایک سٹوری بریک کرنے سے ملک بھر میں ایک مرتبہ پھر مشہور ہوئے تھے، جبکہ حال ہی میں احمد نورانی نے اپنی ویب سائٹ فیکٹ فوکس پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کی ایک آڈیو لیک کی ہے۔
آج لال لال لہرائے گا!
”بی زیڈ یو انتظامیہ کایہ انتہائی شرمناک سلوک ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ طلبہ کے احتجاج کے آئینی حق پر پابندی نہیں لگا سکتی۔ طلبہ کے خلاف اپنے آئینی حقوق کا مطالبہ کرنے کی وجہ سے کی گئی کسی بھی کارروائی کو عدالت میں چیلنج کیا جائے گا۔ ہم واپس لڑیں گے!“
ہڑتال کامیاب: جامعہ کشمیر انتظامیہ نے فیسوں میں اضافہ روک دیا
جامعہ کشمیر کی فیسوں میں اضافے کے خلاف طلبہ نے گزشتہ بدھ سے احتجاج کا سلسلہ شروع کر رکھا تھا، اس دوران جامعہ کے تمام کیمپسوں میں کلاسوں کا بائیکاٹ جاری رکھا گیا، جبکہ احتجاجی مظاہروں میں سیکڑوں طلبا و طالبات شریک ہوتے رہے۔