خبریں/تبصرے


دھمکی دینے والے کی موت کو بھی سال گزر گیا، فلم ریلیز نہ ہو سکی

’بی بی سی‘ سے گفتگو کرتے ہوئے سرمد کھوسٹ کا کہنا تھا کہ انھوں نے پہلے یہ فلم ملک کے تینوں سینسر بورڈز سے پاس کروائی اور بعد میں صرف ڈھائی منٹ کے ٹریلر کو دیکھ کر کچھ لوگوں نے مفروضوں کی بنیاد پر اس کے خلاف شکایت درج کروائی۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی راولپنڈی یاترا: عمران خان تناؤ میں

معروف صحافی اسد علی طور نے دعویٰ کیا ہے کہ آئندہ جمعہ سے قبل وزیر اعظم عمران خان کو ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کرنا ہے۔ انکی خواہشات پر مبنی ڈی جی کی تعیناتی نہ ہونے اور اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کی راولپنڈی میں اہم ملاقاتوں کے بعد وزیر اعظم شدید تناؤ کا شکار ہیں۔

57 فیصد پاکستانیوں نے تحریک انصاف کی معاشی پالیسیاں مسترد کر دیں: سروے

سروے میں 98 فیصد رائے دہندگان نے افراط زر کی شکایت کی، یہ تعداد جولائی میں 92 فیصد تھی، جبکہ 2 فیصد نے مہنگائی میں کمی دیکھی ہے۔ ملک کی سب سے بڑی تشویش سے متعلق رائے طلب کئے جانے پر رائے دہندگان کی 77 فیصد تعداد نے مہنگائی، 35 فیصد نے بدعنوانی، 25 فیصد نے بیروزگاری، 11 فیصد نے لوڈشیڈنگ، جبکہ 10 فیصد نے اخراجات کا پورا نہ ہو پانا سب سے بڑی تشویش قرار دیا ہے۔

نور مقدم قتل کیس: ملزمہ کی درخواست ضمانت اسکے عورت ہونے کی وجہ سے منظور

”سپریم کورٹ کے جسٹس بندیال نے عصمت جعفر کو ضمانت دی ہے کیونکہ وہ ایک خاتون ہیں۔ یہ وقت ہے کہ سپریم کورٹ اسے ترجیح کے طور پر استعمال کرے اور جیل میں موجود ہر عورت کو رہا کیا جانا چاہیے۔ اس میں یہ بھی وضاحت ہونی چاہیے کہ آسیہ بی بی کو ایک خاتون ہونے کے باوجود اتنا عرصہ جیل میں کیوں رکھا گیا، یا عصمت کوئی زیادہ عورت ہے؟ لگتا ہے پیسہ چلتا ہے۔“

وزیر اعظم کی مشکلات میں اضافہ: فوج میں چلنے والی روایات اب قانون بن گئیں

اسد علی طور نے یہ انکشاف بھی کیا کہ آئی ایم ایف نے پروگرام ریوائز کرنے سے انکار کر دیا ہے اور پاکستانی حکام کی جانب سے مہنگائی میں بے تحاشہ اضافہ کرنے کے باوجود آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات بے نتیجہ رہے ہیں۔ اس ساری صورتحال سے نمٹنا وزیراعظم عمران خان کیلئے بہت بڑا چیلنج بن چکا ہے۔

خوراک پر خود مختاری، ہمارے سیارے کے مستقبل کا منشور: لاویہ کیمپسینا

خوراک کی خودمختاری مستقبل کے لیے ایک منشور پیش کرتی ہے ، ایک فیمنسٹ نظریہ جو تنوع کو قبول کرتا ہے۔ یہ ایک ایسا خیال ہے جو انسانیت کو متحد کرتا ہے اور ہمیں دھرتی ماں کی خدمت میں پیش کرتا ہے جو ہمیں کھلاتی اور پرورش کرتی ہے۔