لیفٹ فرنٹ نے ریڈیکل انقلابی پروگرام کی بنیاد پر ارجنٹینا میں بڑے پیمانے پرمقبولیت حاصل کی ہے اور عام طور پر سرمایہ داروں کے نمائندگان یا پیشہ ور سیاستدانوں کے برعکس عام مزدوروں سے نامزد کئے گئے امیدواران کو وسیع تر عوامی پرتوں میں ملنے والی پذیرائی نے مستقبل ارجنٹینا میں سرمایہ داری کے خلاف فیصلہ کن جدوجہد کیلئے راستے ہموار کر دیئے ہیں۔
خبریں/تبصرے
طالبان مستقبل کے علاوہ ماضی بھی تباہ کر رہے ہیں
بامیان بدھا کے بعد ان سے کوئی حرکت بھی بعید نہیں کیونکہ طالبان افغانستان کا مستقبل ہی نہیں ماضی بھی تباہ کرنا چاہتے
سعودی طالبان تعلقات کی تاریخ بہت بری ہے، افغانوں کیساتھ ظلم ہوا ہے: ترکی الفیصل
ابھی یہ فیصلہ نہیں سنایا جا سکتا کہ امریکہ کو شکست ہو گئی ہے، وہ افغانستان میں ہے یا نہیں ہے۔
بینک سے رقم نکلوانا ایک سماجی و معاشی بحران بن چکا ہے
15 اگست 2021ء کو کابل کے سقوط کے بعد سے کابل اور افغانستان کے دیگر علاقوں میں بینکوں کے پاس مطلوبہ رقم ہی موجود نہیں ہے جسے لوگ نکلوا سکیں۔
افغانستان کی وجہ سے پاکستان کی جی ایس پی پلس حیثیت خطرے میں
افغانستان میں 20 سالہ مصروفیت سے سبق حاصل کیا جانا چاہیے تاکہ مستقبل میں ایسے مشنز اور آپریشنز میں بہتر حکمت عملی بنائی جا سکے۔
طالبانی برقعے کے خلاف افغان خواتین کی رنگ برنگی مزاحمت
”کوئی بھی افغان خواتین پر کالا حجاب نہیں مسلط کر سکتا۔ طالبان اپنے سخت ڈریس کوڈز سے افغان خواتین کا دم گھٹانا چاہتے ہیں۔ وہ ہمیں غیر انسانی بنانا چاہتے ہیں لیکن ہم نہیں مانیں گے بلکہ ایک روشن پرندے کی طرح اٹھیں گی۔“
’نیا افغانستان‘: 20 افغان صوبوں میں 130 چینل بند
طالبان کی طرف سے میڈیا کو آزادی سے کام کرنے دینے کا اعلان کیا گیا تھا لیکن اقتدار پر قبضہ مستحکم ہونے کے ساتھ ہی مختلف مقامات پر صحافیوں کو گرفتار کرنے اور تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی اطلاعات معمول بن چکی ہیں۔
3 ہزار گھر زبردستی خالی کرانے پر ہزاروں افراد کا طالبان کے خلاف مظاہرہ
اس دوران ایک مقامی صحافی نے مظاہرے کی کوریج کرتے ہوئے طالبان جنگجوؤں کے ہاتھوں مارپیٹ کا دعویٰ کیا ہے لیکن تاحال طالبان نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے۔
طالبان نے 3 ہزار ہزارہ خاندانوں کو دیہات خالی کرنے کا حکم دیدیا
”طالبان کے ہاتھوں جبری بے دخلی، جبر ی نقل مکانی، لوٹ مار اور ٹارگٹ کلنگ جاری ہے اور یہ سب میڈیا پربھی رپورٹ نہیں ہو رہا ہے۔“
عمران خان کو بھیجا ایک آڈیو پیغام فردوس عاشق اعوان کی برطرفی کا موجب
عمران خان کی نظر میں عثمان بزدار کوئی غلط کام کر ہی نہیں سکتے، اس لئے انہوں نے فوری طور پر فردوس عاشق اعوان کو ہی برطرف کر دیا۔