خبریں/تبصرے


اسرائیل سے میچ منسوخ کرنے پر ’بارسلونا‘ کا شکریہ: فلسطین فٹ بال ایسوسی ایشن

”ہم کاتالونیا کے کلب (بارسلونا) کے مشکور ہیں کہ انہوں نے دنیا بھر میں اپنے لاکھوں مداحوں کااحترام کیا، جو اس خیال سے حیرت زدہ ہو گئے تھے کہ انسانی حقوق کا داعی کلب دنیا کے سب سے زیادہ نسل پرست کلبوں میں سے ایک کے ساتھ کھیلے گا۔“

چین پاکستان سے نالاں: ’سی پیک‘ جوائنٹ کوآپریشن کمیٹی کا اجلاس ملتوی کر دیا

اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ ایک حادثے میں 9 چینی اور 5 پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے ایک روز بعد کیا گیا۔ مذکورہ حادثے کو چین کے حکام نے بم حملے سے تعبیر کیا ہے لیکن ابتدائی طور پر پاکستان نے اسے گاڑی کے حادثے سے تعبیر کیا۔