خبریں/تبصرے


تحریک انصاف اب تحریک استقلال بننے جا رہی ہے

عمران خان کی اب بھی سب سے بڑی سماجی بنیاد ملک سے باہر تارکین وطن پاکستانی ہیں، جن کی اکثریت عمران خان کو پوجنے کی حد تک چاہتی ہے۔ تاہم یہ جذباتی حمایت بھی زیادہ دیر تک قائم نہیں رہ پائے گی۔

تحریک انصاف اپنے خاتمے کی طرف ابتدائی قدم اٹھا رہی ہے۔ یہ سب کچھ عمران خان کے غرور، خود پسندی اور توہمات پر اندھے یقین سمیت دیگر وجوہات کی وجہ سے ہو رہا ہے۔

پائیدار سیاسی حل کے بغیر معیار زندگی میں بہتری کا امکان نہیں: گیلپ سروے

سروے کے مطابق خواتین مردوں کے مقابلے میں معاشی بحران سے زیادہ متاثر ہوتی ہیں۔ بحران سے 51 فیصد خواتین، جبکہ 36 فیصد مرد متاثر ہوئے ہیں۔ 2022ء میں پناہ کے متحمل ہونے کیلئے جدوجہد کرنے والے پاکستانیوں کا تناسب بھی بڑھ کر 32 فیصد ہو گیا، جو اس کے ریکارڈ پر سب سے زیادہ پوائنٹس میں سے ایک ہے۔

این ایس ایف کا ’انقلاب مسلسل کنونشن‘ 10 جون کو راولاکوٹ میں منعقد کرنے کا اعلان

اس موقع پر ’مہنگائی مکاؤ یوتھ کاررواں‘ کے نام سے احتجاجی ریلی کا انعقاد کیا جائے گا اور ’برصغیر میں مظلوم قومیتوں کے مستقبل‘ کے عنوان سے جلسہ عام منعقد کیا جائے گا۔ جلسہ عام سے پاکستان کے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے نوجوان قائدین خطاب کرینگے۔

جاپان اور جی 7 ملکوں کی جانب سے فوسل فیول کی فنڈنگ کیخلاف احتجاج

پاکستان سمیت ایشیا بھر میں جاپان اور جی سیون ممالک کی جانب سے فوسل فیول کی فنڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرے کئے گئے۔ مظاہرین نے ماحولیاتی اہداف کو پورا کرنے کے لئے قابل تجدید توانائی میں زیادہ سرمایہ کاری کا مطالبہ کیا۔

پاکستان: فارن ڈائریکٹ انوسٹمنٹ میں 29 فیصد کمی

’ڈان‘ کے مطابق ایک ایسے وقت میں جب پاکستان کو غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کمی کی وجہ سے بیرونی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کیلئے سنگین خطرہ لاحق ہے اور ڈیفالٹ جیسی صورتحال کا سامنا ہے، جولائی سے اپریل کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی جانب سے رقوم کی آمد میں بھی 13 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

پھانسی کی سزاؤں میں 50 فیصد اضافہ، گزشتہ سال 883 افراد کو پھانسی ہوئی

’الجزیرہ‘ کے مطابق ایمنسٹی انٹرنیشنل نے منتقل کو سزائے موت کے استعمال سے متعلق اپنی سالانہ رپورٹ میں کہا کہ پھانسیوں کی تعداد سال 2021ء کے مقابلے میں گزشتہ سال 50 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ تاہم چین میں پھانسی کی سزائیں پانے والے افراد کی تعداد اس رپورٹ میں شامل نہیں ہے۔

تیل اجارہ داری ایگزن موبل کا مقدمہ سے بچنے کیلئے تشدد کے متاثرین سے تصفیہ

تیل کی ایک بڑی اجارہ داری ایگزن موبل نے انڈونیشیا میں شہریوں کو تشدد، ریپ، حراست اور قتل عام کا نشانہ بنانے کے مقدمہ کے ٹرائل سے قبل ہی متاثرین سے تصفیہ کر لیا ہے۔ تصفیہ کی شرائط اور متاثرین کی شناخت کو خفیہ رکھا گیا ہے۔

پاکستانی صنعتیں چوتھے صنعتی انقلاب سے ہم آہنگ نہیں ہو سکیں: اے ڈی بی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے کہا ہے کہ پاکستان میں اعلیٰ ترقی کرنے والی صنعتوں میں چوتھے صنعتی انقلاب سے میل کھانے والے طویل المدتی ترقی کی حامل صنعت کیلئے مخصوص ایکشن پلان کا فقدان ہے، جس کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کو اپنانا اور محنت کشوں کی صلاحیتوں کو فروغ دینا ہے۔

عدیم ہاشمی: اردو غزل کا طرح دار شاعر!

نئے دور میں غزل کو جن شعرا نے جدیدموضوعات سے سنوارا ا ن میں عدیم ہاشمی ایک اہم نام ہے۔ انیس سو ستر اور اسی کی دہا ئیوں میں عدیم ہاشمی اردو شاعری کے ایک نئے روپ کے ساتھ نمودار ہوئے اور بہت جلد اد بی افق پر چھا گئے۔ برصغیرکے بٹوارے میں فیروز پور سے ہجرت کر کے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور ابتدائی تعلیم و تربیت فیصل آباد میں حاصل کی۔ بعد میں لاہور منتقل ہوئے اور ادبی جریدوں کے ذریعے جدید شاعری کی پہچان بن گئے۔ اس دوران انہوں نے ریڈیو، ٹی وی کے لئے گیت لکھے اور پی ٹی وی کے لئے ڈرامے تخلیق کئے۔’ترکش‘، ’مکالمہ‘، ’چہرہ تمہارا یاد رہتا ہے‘،’فاصلے ایسے بھی ہوں گے‘ اور’بہت نزدیک آتے جارہے ہو‘عدیم کے شعری مجموعے ہیں۔ ایک عرصے تک عارضہ قلب میں گرفتار رہے اور علاج کرانے اپنے دوست اور نامور شاعر افتخار نسیم کے پاس امریکہ آئے۔ شکاگو میں انتقال ہوا اور وہیں سپرد خاک ہیں۔