خبریں/تبصرے


بدل چکا ہے بہت اہل درد کا دستور

ٹونی عثمان نے ایک مقامی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اس ڈرامہ کے ذریعے کوئی مخصوص جواب نہیں دینا چاہتے بلکہ معاشرے کی عکاسی کرتے ہوئے متعدد سوالات اٹھانا چاہتے ہیں تاکہ سوچ کا عمل جاری رہے۔ یہ ڈرامہ اوسلو ک ”رُومن اسٹیج“ پر 13 اکتوبر سے دکھایا جائے گا۔

آر ایس ایف کا ’کاروانِ انقلاب طلبہ کونشن‘ 29 اکتوبر کو راولپنڈی میں ہو گا

بڑھتی مہنگائی، فیسوں میں اضافہ، تعلیمی اداروں میں آئے روز ہراسمنٹ کے بڑھتے ہوئے واقعات معمول بن چکے ہیں اور ایسے دیگر مسائل کا سدباب اسی صورت میں ممکن ہے کہ تعلیمی اداروں میں طلبہ یونین پر پابندی کو ختم کیا جائے۔ 1984ء میں جنرل ضیا کے دور سے طلبہ یونین پر پابندی عائدہے جو تاحال برقرار ہے۔ اس کی 2 بنیادی وجوہات ہیں ایک یہ کہ مندرجہ بالا مسائل کے خلاف اگر کوئی طاقت رکاوٹ بن سکتی تو وہ طلبہ یونینیں ہیں، اور دوسری یہ کہ طلبہ یونین ہی تھی، جہاں سے عام متوسط اور غریب گھرانوں سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو قیادت کے مواقع فراہم ہوتے تھے۔ یہ قیادتیں حکمران طبقات کی مزدور، طلبہ اورکسان دشمن پالیسیوں کے خلاف آواز بلند کرتی تھیں۔ یہی وجہ ہے کہ حکمران طبقات نے ان نرسریوں کو ہی ختم کر دیا، جو ان کی چیرہ دستیوں کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن سکتی تھیں۔

ہالینڈ: فاروق طارق 16 اکتوبر کو اوورسیز پروگریسو پاکستانیز کے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرینگے

یہ ایونٹ آئی آئی آر ای میں 16 اکتوبر کو سہ پہر تین بجے منعقد کیا جائے گا، جسے زوم کے ذریعے بھی نشر کیا جائے گا۔ فاروق طارق ’پاکستان میں سیلاب کی تباہ کاریوں کے اسباب، وجوہات، نتائج اور سدباب‘ سے متعلق اوورسیز پروگریسو پاکستانیوں سے خطاب کرینگے۔

یوکرین جنگ میں روس کی حمایت پر کویتا کرشنن کمیونسٹ پارٹی (لبریشن) کی قیادت سے دستبردار

میں سمجھتی ہوں کہ بھارت کے مختلف نظریاتی میدانوں میں جنگ اور روسی حملے کے بارے میں بہت سی غلط معلومات موجود ہیں۔ اسی وجہ سے یوکرین کی بجائے روس کیلئے بہت زیادہ ہمدردی بھی ہے۔ بھارتیوں اور بھارتی سیاسی جماعتوں کی اکثریت یوکرین کو نہیں دیکھتی، نہ یوکرین کو اس طرح تسلیم کرتی ہے۔ ان کے سوویت یونین کے ساتھ پرانے تعلقات ہیں اور وہ یوکرین کو ایک اور طرح سے دیکھتے ہیں۔‘

سیلاب: 80 لاکھ پاکستانی بے گھر، خیمہ بستیوں میں رہائش پذیر ہیں: ورلڈ بینک

رپورٹ کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر گرین ہاؤس گیسوں کے ایک فیصد سے بھی کم کا ذمہ دار ہے، لیکن موسمیاتی تبدیلیوں کی وجہ سے شدید موسم کے خطرے سے دوچار ملکوں کی درجہ بندی میں پاکستان بہت زیادہ خطرے سے دوچار ہے۔

احتجاج کی تیاریاں کرتی تحریک انصاف کیلئے ملازمین کے احتجاج ناقابل برداشت

خیبر پختونخوا پولیس نے احتجاج کرنے والے اساتذہ پر لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی ہے، جس کی وجہ سے دھرنا پر بیٹھے متعدد پرائمری اساتذزخمی ہوئے ہیں۔ اساتذہ کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پولیس کی جانب سے مظاہرین پر فائرنگ بھی کی گئی ہے۔
احتجاج، لانگ، مارچ اور دھرنے کی تیاریوں میں مصروف تحریک انصاف کی اپنی خیبر پختونخوا حکومت کو جہاں اساتذہ، ڈاکٹروں اور صفائی کے عملے کی ہڑتالوں اور احتجاج کا سامنا ہے۔ تاہم احتجاجی دھرنوں کی تیاری کرنے والی پی ٹی آئی حکومت خود ملازمین کے دھرنوں سے خائف نظر آتی ہے۔