خبریں/تبصرے


برطانیہ: سیاہ فام نسلی اقلیت کو گوروں کے مقابلے میں اڑھائی گنا زیادہ غربت کا سامنا

لہٰذا 32 فیصد سفید فام لوگوں کو اس موسم سرما میں ایندھن کی غربت کا سامنا کرنے کا امکان ہے، سیاہ فام اور اقلیتی نسلی لوگوں میں یہ تناسب 52 فیصد، جبکہ پاکستانی اور بنگلہ دیشی لوگوں میں یہ تناسب 66 فیصد تک پہنچ گیا ہے۔

گلگت: مذہبی گروہوں کے احتجاج کے بعد ویمن سپورٹس گالا مینا بازار میں تبدیل

ٹ بال کھلاڑی ملکہ نور، سائیکلسٹ نورینہ شمس سمیت کرکٹ، سکوائش اور دیگر کھیلوں سے تعلق رکھنے والی کھلاریوں کا ٹیلنٹ اور مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ اگر کھیلوں کو ابھی بھی فحاشی کے طورپر دیکھا جاتا ہے تو بعد میں جی بی کی خواتین کیلئے بھی کھیلوں پر پابندی لگ سکتی ہے۔

ایران: احتجاجی تحریک میں وائرل ہونے والے گیت کا موسیقار گرفتار

ایران میں مہسا امینی کی موت کے بعد شروع ہونے والی احتجاجی تحریک تیسرے ہفتے میں داخل ہو رہی ہے۔ ایران کے مشہور ترین موسیقاروں میں سے ایک کا گیت کئی دہائیوں کی سب سے بڑی عوامی بغاوت کا صوتی ٹریک بن گیا ہے۔ یہ گیت ایران کے اندر اور باہر تحریک کا مقبول عام نعرہ بن چکا ہے۔

ایران تا یوکرین: ہم ہوں گے کامیاب

سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں یوکرین اور ایران کے مظاہرین آمنے سامنے ہوئے تو ایک دوسرے کی حمایت میں نعرے بازی کرتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔ یوکرینی اورایرانی مظاہرین نے مل کر ’ہم ہونگے کامیاب‘ کے نعرے لگائے۔

ایران: سکول طالبات کی حجاب اتار کر حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت

کئی طالبات نے اپنے کلاس رومز میں سر سے اسکارف اتار کر کھلے سر کے ساتھ تصویریں بنائیں، کچھ تصویروں میں ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای اور اسلامی جمہوریہ ایران کے بانی آیت اللہ روح اللہ خمینی کے تصویروں کی طرف نفرت انگیز اشارے کرتے ہوئے طالبات کو دیکھا جا سکتا ہے۔

گلوبل وارمنگ: دنیا زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے: اقوام متحدہ

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیرس نے خبردار کیا ہے کہ دنیا بقا کیلئے زندگی یا موت کی کشمکش میں ہے، کیونکہ آب و ہوا کی افراتفری آگے بڑھ رہی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ دنیا کے 20 امیر ترین ممالک کرۂ ارض کو زیادہ گرمی سے روکنے کیلئے خاطر خواہ اقدامات کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

برکینا فاسو میں ایک سال کے دوران دوسری فوجی بغاوت

1987ء میں برکینا فاسو کے انقلابی رہنما تھامس سنکارا کے قتل کے پس پرد ہ سچائی سے پردہ اٹھانے کیلئے وقف ایک بین الاقوامی مہم جسٹس فار سنکارا کے کوآرڈی نیٹر عزیز فال کا کہنا ہے کہ ’امریکی فوجی مداخلت اور فرانسیسی استعمار کی میراث خطے میں عدم استحکام کا باعث بنی ہے۔ لوگ فرانس کے کردار اور امریکہ کے کردار سے بھی ناراض ہیں۔‘

برازیل انتخابات پہلا راؤنڈ: لولا ڈی سلوا کے 48 فیصد ووٹ کیساتھ فاتح

اس وقت سب کی نظریں تیسرے اور چوتھے نمبر کے امیدواروں پر ہونگی۔ ان میں سنٹرسٹ سینیٹر سمون ٹیبٹ، جو 4 فیصد ووٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر آئے اور سنٹر لیفٹ کے امیدوار سیرو گومز، جو 3 فیصد ووٹوں کے ساتھ چوتھے نمبر پر آئے، شامل ہیں۔ دونوں نے کہا کہ وہ آنے والے دنوں میں اعلان کرینگے کہ وہ رن آف کیلئے اپنا وزن کس کے پیچھے ڈالیں گے۔

ل

دہائیوں بعد برطانیہ میں مزدوروں کی ہڑتال، بیشتر ٹرینیں روک دی گئیں

ریل مزدوروں کا مطالبہ ہے کہ ملازمتوں، پنشن اور اجرتوں میں کٹوتی کا سلسلہ بند کیا جائے۔ مہنگائی کے نام پر محنت کشوں کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرنے کی بجائے منافع خوروں کے خلاف کارروائی کی جانے چاہیے۔