خبریں/تبصرے


سب عہدے ہمارے لئے ہیں!

مولانا فضل الرحمان کے بیٹے اسد محمود وفاقی وزیر برائے مواصلات ہیں۔ پارٹی کے ٹکٹ پر ان کے بھائی عطا الرحمان رکن سینیٹ ہیں، ان کے داماد زبیر علی پشاور کے میئر ہیں۔

’سیلاب زدہ پاکستان نے امسال 18 ارب ڈالر کا بیرونی قرضہ اتارنا ہے‘

’کفایت شعاری کے نام پر غریب ممالک کوعالمی مالیاتی اداروں کی شرائط اور نیو لبرل ذہنیت نے عدم مساوات اور مزید قرضوں کے بحران کی طرف دھکیل دیا ہے۔ ان حالات میں کفایت شعاری جیسے پرانے نسخوں کا سب سے زیادہ اثر انتہائی کمزور اور پسماندہ شعبوں پر پڑ رہا ہے۔ کرونا بحران کے دوران آئی ایم ایف اور 85 حکومتوں کے درمیان طے پانے والے 107 قرض کے منصوبوں میں سے 85 فیصد ایسے کفایت شعاری منصوبے طے پائے گئے تھے جس میں کہا گیا تھا کہ اس بحران کے ختم ہونے کے بعد ان پر عمل درآمد کیا جائے گا۔‘

ایران: عدلیہ کے سربراہ کی مظاہرین کو دھمکیاں، عورت انقلاب جاری

’الجزیرہ‘ کے مطابق عدلیہ کے سربراہ غلام حسین محسنی ایجی نے بتایا کہ انہوں نے اپنے ججوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فسادات کے اہم عناصر سے غیر ضروری ہمدردی ظاہر کرنے سے گریز کریں اور کم قصور وار لوگوں کو الگ کرتے ہوئے انہیں سخت سزائیں دی جائیں۔

میکسیکو: اعلیٰ فوجی حکام کے مسلح گروہوں اور کارٹیلز سے گٹھ جوڑ کے انکشافات

’ڈیموکریسی ناؤ‘ کے مطابق ہیکنگ گروپ کی طرف سے شائع ہونے والا یہ لیک میکسیکو کی تاریخ میں سب سے بڑا لیک ہے۔ لیک ہونے والے دستاویزات کے مطابق فوجی حکام نے ہتھیاروں، تکنیکی آلات اور حریف گروہوں کے بارے میں اہم معلومات کارٹیلز کو فروخت کیں۔

یہ ہوتا ہے انقلاب: ایرانی بچے بھی سڑکوں پر

ایران کے کردستان صوبہ کے قصبہ بوکان میں ایلیمنٹری سکول کے بچے بھی احتجاجی تحریک میں شامل ہو گئے ہیں۔ منگل کے روز سکول کے بچوں نے سڑکوں پر مارچ کیا اور ’مرگ بر دیکتاتور‘ (آمر مردہ باد) کے نعرے لگائے۔

مسلح افواج کے معاملات میں 25 ارب کی بے ضابطگیاں

آڈیٹر جنرل آف پاکستان (اے جی پی) نے مسلح افواج پاکستان کے مالیاتی امور میں تقریباً 25 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا سراغ لگایا ہے۔
’بزنس ریکارڈر‘ کے مطابق آڈٹ سال 2021-22ء کیلئے دفاعی خدمات کے اکاؤنٹ پر آڈٹ رپورٹ کے مطابق پاک فوج نے 21 ارب روپے، پاک فضائیہ نے 1.6 ارب روپے اور پاک بحریہ نے 1.6 ارب روپے کی بے ضابطگیاں ہوئیں۔
آڈٹ رپورٹ میں انٹرسروسز آرگنائزشینز میں 66 ملین روپے کی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کی گئی اور ملٹری اکاؤنٹنٹ جنرل کی جانب سے 203 ملین روپے کا غبن کیا گیا۔

سوات میں دہشت گردی کے خلاف ہزاروں کا جلوس: 2 ماہ میں 6 واں مظاہرہ

ہلاکتوں اور تشدد کے واقعات کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے مظاہرین نشاط چوک میں جمع ہوئے اور امن کے قیام اور شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کا مطالبہ کیا۔ مظاہرین نے دہشت گردی نامنظور، غنڈہ گردی نامنظور، بھتہ خوری نامنظور جیسے نعرے لگائے۔

اسلام آباد: سینٹورس میں آتشزدگی کی تحقیقات کیخلاف کشمیریت پر مبنی احتجاج

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں واقع پاکستان کے زیر انتظام جموں کشمیر کے وزیر اعظم تنویر الیاس کے ملکیتی شاپنگ و رہائشی مال ’سینٹورس‘ میں آتشزدگی کے واقعہ کے بعد اسلام آباد انتظامیہ کے خلاف تنویر الیاس اور ان کے وزرا تحریک انصاف حکومت کے خلاف سازش قرار دے کر احتجاج کر رہے ہیں۔ اس کے علاوہ کچھ صحافی اورقوم پرست کہلانے والے سیاسی کارکنان کے ذریعے بھی اس اقدام کو کشمیریوں کے خلاف انتقامی کارروائی قرار دیکر نہ صرف سوشل میڈیا پر احتجاج کیا جا رہا ہے، بلکہ نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاج کی بھی کال دی گئی تھی۔ اس تمام سرگرمی کا مقصد اسلام آباد انتظامیہ پر دباؤ ڈال کر تحقیقات پر اثر انداز ہونے سے زیادہ کچھ بھی نہیں لگ رہا ہے۔ اس کی کچھ وجوہات بھی ہیں، جنہیں آگے چل کر زیر بحث لایا جائے گا۔