خبریں/تبصرے


ویکسین مخالف چیک گلوکارہ کورونا کا شکار بننے کی وجہ سے ہلاک

انہوں نے ایک کنسرٹ میں ایس او پیز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شرکت کی تھی، کنسرٹ میں یہ پابندی عائد تھی کہ بغیر ویکیسن کروائے یا پھر کورونا متاثر ہونے کے بعد صحت مند ہونے کے ثبوت کے بغیر اس کنسرٹ میں شرکت نہیں کی جا سکتی۔

پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلوں میں بلوچ و پشتون طلبہ کی تلاشیاں

انارکلی دھماکے کے بعد لاہور انتظامیہ کی جانب سے پنجاب یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں موجود بلوچ اور پشتون طلبہ کے کمروں کی رات 2 بجے تلاشی لی گئی ہے۔ دہشت گرد تنظیموں کی بجائے طلبہ کو اس طرح ہراساں کرنا انتہائی شرمناک عمل ہے۔

شہید کشمیر کا یوم شہادت: این ایس ایف احتجاجی ریلیاں اور جلسے منعقد کرے گی

جموں کشمیر نیشنل سٹوڈنٹس فیڈریشن نے شہید کشمیر مقبول بٹ کے یوم شہادت کے موقع پر تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے، جلوس منعقد کرنے اور مظفرآباد کا ضلعی کنونشن کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

ہر گوبند کھرانہ بھی ہمارا ہیرو ہے

وائے افسوس! لاہور اپنے اس سپوت سے بے خبر ہی نہیں، لاہور کو ان کے بارے جاننے میں کوئی دلچسپی بھی نہیں۔ لاہور کو اپنے ایک اور سپوت، نوبل انعام یافتہ سائنس دان سبرامنین چند ر شیکھر (1910-1995ء)، بارے بھی کوئی علم نہیں۔

50 نوبل انعام یافتہ شخصیات کی انسانیت کے لئے سادہ سی مگر ٹھوس تجویز

2000ء سے اب تک فوجی اخراجات میں دو گنا اضافہ ہواہے۔ ہر ملک کے فوجی اخراجات بڑھ رہے ہیں۔ سالانہ 2 ٹریلین ڈالر فوجی اخراجات پر خرچ ہو رہے ہیں۔ حکومتیں اس لئے بھی فوجی اخراجات بڑھانے پر مجبور ہوتی ہیں کہ مبینہ حریف ممالک اپنا فوجی بجٹ بڑھا رہے ہیں۔ اس دوڑ کا حتمی نتیجہ، بد ترین صورت حال میں، جنگی تباہیوں کی شکل میں ہی نکل سکتا ہے۔ بہترین صورت حال میں بھی اس دوڑ کا نتیجہ یہ نکلتا ہے کہ ان قیمتی وسائل کو جنگی اسلحے میں جھونک دیا جاتا ہے جو زیادہ منفعت بخش اقدامات کے لئے استعمال ہو سکتے ہیں۔ پچاس نوبل انعام یافتہ شخصیات کی تجویز ہے کہ حکومتیں ایک عالمی معاہدہ کریں جس کے نتیجے میں، پانچ سال تک، ہر ملک فوجی اخراجات میں 2 فیصد سالانہ کمی کرے۔

انقلابی رہنما امجد شاہسوار کی پہلی برسی کی تقریب، خدمات پر خراج عقیدت پیش

مقررین کا کہناتھا کہ برسی کے موقع پر ہمارا کام ماتم کرنا یا ان کے بچھڑنے کا دکھ کرنا نہیں ہے بلکہ ہمارا برسی کی تقریبات کے انعقاد کا بنیادی مقصد امجد شاہسوار کی جدوجہد کو نئی نسل تک پہنچانا اور آج کے عہدکے تقاضوں کے مطابق انقلابی جدوجہد کو استوار کرتے ہوئے امجد شاہسوار کے ادھورے مشن کی تکمیل تک اس جدوجہد کو جاری و ساری رکھنے کا عزم کرنا ہے۔

طبقاتی جدوجہد کے وفد کا دورہ ارجنٹینا اور آئی ایس ایل کی پہلی کانگریس

عمران کامیانہ، اویس قرنی اور راشد شیخ پر مبنی ’طبقاتی جدوجہد‘ کے وفد نے یکم دسمبر 2021ء سے لے کر 4 جنوری 2022ء تک ارجنٹینا کا دورہ کیا اور اس موقع پر انٹرنیشنل سوشلسٹ لیگ کی پہلی کانگریس کے ساتھ ساتھ درجنوں چھوٹی بڑی سیاسی سرگرمیوں میں شرکت کی۔ جس کی مختصر رپورٹ ہم اپنے قارئین کے لیے شائع کر رہے ہیں۔