انکا کہنا تھا کہ گاؤں والے یہاں برسوں سے آباد ہیں۔ زمینیں ہاریوں کی ہیں جن کے یہاں گاؤں ہیں۔ زرداری خاندان جعلی دستاویزات کی بنیاد پر حکومتی حمایت سے ان کی زمینوں پر قبضہ کر رہا ہے، ان کی فصل کاٹ رہا ہے۔ یہ کبھی نہیں ہو گا۔
خبریں/تبصرے
علی وزیر: ضمانت پر فیصلہ پھر موخر، سندھ اسمبلی کے سامنے دھرنا جاری
دسمبر 2019ء کو پشاور سے گرفتار کر کے کراچی جیل منتقل کیا گیا تھا، جہاں وہ تاحال پابند سلاسل ہیں۔ علی وزیر کو قوم اسمبلی کے اجلاسوں میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر بھی جاری نہیں کئے جا رہے ہیں۔
بلوچ طلبہ کی جبری گمشدگی، ماورائے عدالت قتل کے خلاف اسلام آباد میں احتجاج
”بلوچ طلبہ کیلئے کتنی افسوس ناک بات ہے کہ وہ سیکڑوں کی تعداد میں اسلام آباد نیشنل پریس کلب کے سامنے جمع ہوئے اور بلوچ طالبعلم کی جبری گمشدگی کے خلاف احتجاج کیا۔ قائداعظم یونیورسٹی کے ریٹائرڈ پروفیسروں کی قیادت میں ایک بہت منظم مارچ تھا اور بلوچ عوام کے دکھ کو سامنے لانے والی سلجھی ہوئی تقاریر ہوئی۔ تاہم ملک کے بڑے اخبارات میں ایک لفظ بھی اس متعلق نہ لکھا جانا ناراض بلوچ طلبہ کیلئے پیغام ہے۔ انہیں بیگانہ کرنے کا ایک اور اقدام ہے۔ سماج، بالخصوص میڈیا بلوچ عوام پر ہونے والے مظالم کا شریک بنتا جا رہا ہے۔“
آر ایس ایف کراچی کا انقلابی طلبہ کنونشن 20 فروری کو آرٹس کونسل میں ہو گا
کنونشن سے ندیم فاروق پراچہ (ریسرچ سکالر، کالم نگار)، مظہر عباس (سینئر صحافی و تجزیہ نگار)، مہناز رحمان (ویمن ایکشن فورم)، سارنگ جام (کالم نگار، فرزند کامریڈ جام ساقی)، رحمان بابر (صدر پختون ایس ایف سندھ)، رمیض مصرانی (آرگنائزر آر ایس ایف سندھ)، زارا حسین چانڈیو (سیکرٹری اطلاعات آر ایس ایف حیدر آباد)، سید مسرور احسن (صدر پی پی پی ڈسٹرکٹ سنٹرل کراچی)، قمر الزمان خان (سیکرٹری جنرل پی ٹی یو ڈی سی)، عبدالرؤف لنڈ (کسان رہنما)، منصور شہانی (صدر پی ایس ایف سندھ)، وقاص عالم (صدر پی آر ایس ایف کراچی)، معروج شاد (ممبر سنٹرل کمیٹی بلوچ سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹی) اور سیاسی و سماجی رہنما خطاب کرینگے۔
سندھ میں جنسی ہراسگی کے واقعات: ’طالبات مسلسل ظلم کا شکار ہیں‘
طلبہ تنظیم آر ایس ایف حیدر آباد کی سیکرٹری اطلاعات زارا حسین کا کہنا ہے کہ ’نمرتا اور نوشین کے ساتھ، زیادہ امکان ہے کہ جنسی زیادتی کی گئی اور انکا قتل کیا گیا، یہ کام ایک ہی شخص نے کیا۔ یہ وہ طالبات تھیں جنہوں نے مزاحمت کی اور انہیں قتل کر کے پنکھے سے لٹکا دیا گیا۔ ایسی نہ جانے کتنی اور طالبات ہونگی جو مسلسل ظلم کا شکار ہو رہی ہیں۔‘
ہنڈراس: 12 سال پہلے امریکہ نے بائیں بازو کا تختہ الٹا مگر لیفٹ پھر واپس حکومت میں
غربت، بیروزگاری اور صنفی مسائل سمیت دیگرمسائل میں گری ملک کی تباہ حال معیشت کو بہتر کرنا اور نیو لبرل پالیسیوں کا تدارک نو منتخب صدر کیلئے سب سے بڑا چیلنج ہو گا۔
مقبول بٹ شہید کا یوم شہادت: جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی ریلیاں اور جلسے، جلوس
جموں کشمیرکی آزادی کی جدوجہد کو جاری رکھنے کے عزم کے ساتھ ساتھ مہنگائی، بیروزگاری، دہشت گردی اور آئی ایم ایف کی سامراجی پالیسیوں کے خاتمہ کے مطالبات بھی کئے گئے۔
طلبہ یونین کی بحالی: پنجاب اسمبلی کے سامنے پروگریسو سٹوڈنٹس کا دھرنا
”آج میں طلبہ میں وہی جذبہ دیکھ رہا ہوں جو 70ء اور 80ء کی دہائی میں طلبہ کی مزاحمت میں نظر آتا تھا اور مجھے یقین ہے کہ یہ طلبہ اپنا حق لے کر رہیں گے۔“
مقبول بٹ کا یوم شہادت: آج جموں کشمیر سمیت دنیا بھر میں احتجاجی پروگرامات ہونگے
جموں کشمیر میں کنٹرول لائن کے دونوں اطراف، پاکستان کے مختلف شہروں اور دنیا کے مختلف ممالک میں جموں کشمیر کی ترقی پسند اور قوم پرست جماعتوں کے زیر اہتمام احتجاجی پروگرامات، جلسے، جلوس اور ریلیاں منعقد کی جا رہی ہیں۔
’کشمیر والا‘ کے بانی ایڈیٹر فہد شاہ بغاوت اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار
ایڈیٹرز گلڈ آف انڈیا نے فہد شاہ کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔ کمیٹی ٹو پروٹیکٹ جرنلسٹس (سی پی جے) اور رپورٹرز ودآؤٹ بارڈرز (آر ایس ایف) نے بھی فہد شاہ کی گرفتاری کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔