خبریں/تبصرے


لاہور میں گرفتار طلبہ کو فی الفور رہا کیا جائے: آر ایس ایف

ہم حکام اعلیٰ کو یہ باور کروانا چاہتے ہیں کہ اگر ہفتہ 30 جنوری تک گرفتار طلبہ کو رہا نہیں کیا جاتا تو ’ریولوشنری سٹوڈنٹس فرنٹ‘ (RSF) سٹوڈنٹس ایکشن کمیٹیوں میں شامل دیگر طلبہ تنظیموں کے ساتھ مل کر غیر معینہ مدت کے لئے ملک گیر احتجاجی تحریک منظم کرے گا اور حالات کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہو گی۔

احتجاج کرنے والے طلبہ تعلیمی مافیا کی ایما پر لاپتہ

ملک بھر کی ترقی پسند اور بائیں بازو کی طلبہ تنظیموں، سیاسی و سماجی تنظیموں اور ٹریڈ یونین رہنماؤں نے طلبہ کی اس طرح سے گرفتاری اور انہیں گمشدہ کرنے کے عمل کی شدید مذمت کرتے ہوئے طلبہ کو فی الفور غیر مشروط رہا کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

طلبہ پر تشدد و گرفتاریاں: آج ملک بھر میں ’سٹوڈنٹس ڈے آف ایکشن‘ منایا جائیگا

طلبہ ایکشن کمیٹی کی کال پر ملک بھر میں مختلف جامعات کے باہر بھی طلبہ احتجاج کریں گے۔ واضح رہے کہ طلبہ گزشتہ چند روز سے آن لائن امتحانات کے انعقاد، آن لائن تعلیم دینے کے دورانیہ کی فیسیں پچاس فیصد کم کرنے اور بی اے، بی ایس سی کے امتحانات کا شیڈول جاری کرنے کے مطالبات کے گرد پر امن احتجاج کر رہے تھے۔ دو روز قبل یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب اور یوایم ٹی میں طلبہ

امجد شاہسوار انقلابی نعروں کی گونج میں سپرد خاک

امجد شاہسوار کے شاگردوں، انکے ساتھیوں اور ترقی پسند کارکنوں نے تمام تر پروپیگنڈہ اور ریاستی حربوں کو ناکام بنانے کیلئے انتہائی جرأت اور بے باکی سے اپنے سالار کی آخری رسومات ادا کیں اور انہیں انقلابی جوش و جذبے کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔

احتجاج کرنیوالے طلبہ پر تشدد: اب مطالبات آن لائن امتحانات تک محدود نہیں رہیں گے

انقلابی طلبہ محاذ (آر ایس ایف) کے مرکزی آرگنائزر اویس قرنی نے طلبہ پرتشدد کی شدید مذمت کرتے ہوئے ذمہ داران کے خلاف فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب یہ احتجاج صرف آن لائن امتحانات تک محدود نہیں رہے گا، تعلیم کے کاروبار کے خاتمے سمیت تعلیم کا کاروبار کرنے والے مافیا کو جوابدہ بنانے تک یہ احتجاج جاری رکھا جائے گا۔