خبریں/تبصرے


کشمیر میں مودی سرکار کے مظالم پر فوٹو فیچر کو پولیٹزر پرائز مل گیا

آرٹیکل 370 کے بعد کشمیر میں جو لاک ڈاؤن کیا گیا اس کا ایک پہلو یہ تھا کہ بھارتی اور عالمی میڈیا کشمیر کی کوریج نہ کر سکیں مگر ڈار یٰسین، مختار خان اور چانی آنند پر مبنی ایسوسی ایٹڈ پریس (اے پی) کی فوٹو گرافرزکی ٹیم انٹرنیٹ کی بندش، کرفیو اور نقل و حرکت پر پابندی کے باوجود کسی طرح نہ صرف مودی سرکار کے ظلم و ستم کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کرتے رہے بلکہ اسے باقی دنیا تک بھی پہنچاتے رہے۔

پی ٹی یو ڈی سی کے زیر اہتمام یوم مئی 2020ء: جدت اور روایت کا سنگم!

اس ابتر صورتحال میں پاکستان ٹریڈ یونین ڈیفنس کمپئین (پی ٹی یو ڈی سی) کی جانب سے ملک کے 25سے زائد مقامات میں ’سماجی فاصلے‘ اور دیگر حفاظتی تدابیر کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے یوم مئی کی محدود تقاریب کے ساتھ ساتھ ’ورچیوئل یوم مئی2020ءریلی‘اہتمام کیا گیا۔

ایم این اے علی وزیر کے زخمی کزن عارف وزیر وفات پا گئے

عارف وزیر ایم این اے علی وزیر کے خاندان کے شہید ہونے والے اٹھارہویں فرد ہیں۔ عارف وزیر 17 اپریل کو گرفتار کئے گئے تھے۔ ان پر دورہ افغانستان کے دوران پاکستان مخالف تقریر کا الزام لگایا گیا تھا۔ حملے سے دو دن قبل ہی ان کو رہا کیا گیا تھا۔